سچ خبریں:بحرین کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے اعلان کیا کہ بغداد اور تہران کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔
ایسے میں جب عراقی میڈیا اس ملک کے وزیر اعظم کے عنقریب دورہ ایران کی خبریں دے رہا ہے، عراقی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں بغداد اور تہران کے درمیان مضبوط تعلقات پر تاکید کی۔
عراقی وزیر خارجہ نے بحرینی اخبار الوطن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ عراق کے تعلقات مضبوط ہیں اور بغداد نے ہمیشہ تعاون کونسل (خلیج فارس) کے ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اسے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس انٹرویو کے ایک حصے میں فواد حسین نے اس بات پر زور دیا کہ عراق ٹرمپ کی پالیسیوں سے متفق نہیں، اسی وجہ سے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کا عراق پر بھی بہت اثر پڑا۔
عراقی وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اس ملک کے کردار پر بھی تبصرہ کیا،انھوں نے کہا کہ جب بھی ایران اور سعودی عرب مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، بغداد اس سلسلے میں مدد کے لیے تیار ہے، یاد رہے کہ عراق ایران اور سعودی عرب کے درماین ہونے والے مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔