سچ خبریں:مزاحمتی گروہوں کے بجائے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کا صیہونیوں کا نیا منصوبہ بہت جلد ناکام ہوگیا۔
انٹرریجنل الیکٹرونک اخبار رائے الیوم نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ عبوری صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے گزشتہ جون میں دعویٰ کیا تھا کہ حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف "آکٹوپس”نامی نظریے پر عمل پیرا ہے، بینیٹ کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اب ایران کی شاخوں، پراکسی گروپوں کے ساتھ نہیں لڑیں گے بلکہ ہم نے آکٹوپس کے سر کی طرف بڑھتے ہوئے نئی مساواتیں تلاش کی ہیں۔
رائے الیوم نے صہیونیوں کے اس دعوے کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ دنوں آکٹوپس کی نئی اصطلاح کے ساتھ ایران پر اپنے حملوں کو مرکوز کرنے اور صرف حزب اللہ، حماس، جہاد اسلامی ، الحشد الشعبی یا انصار اللہ جیسے گروہوں کے ساتھ۔ نہ الجھنےبلکہ تہران کے ساتھ اندرونی اور بیرونی طور پر جنگ شروع کرنے کا ارادہ کیا تھا۔
اخبار کے مطابق صیہونیوں کی حالیہ فوجی اور انٹیلی جنس صورتحال سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صہیونیوں کی طرف سے اصطلاحات کا استعمال ایک چیز ہے اور جو حقیقت میں ہو رہا ہے وہ اسے کہیں زیادہ دور ہے، اس لیے کہ صیہونی حکومت اب تک ایران کو نشانہ بنانے یا مزاحمتی گروہوں کو نشانہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 خوارج ہلاک
اکتوبر
پراسرار ’شمالی روشنیوں‘ کی آوازوں سے متعلق سائنسدانوں کی اہم تحقیق
اکتوبر
آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
فروری
Tourists from Singapore are frequent users of Airbnb in South Korea
اگست
صہیونی حکام گرفتاری سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
مئی
زرمبادلہ کے ذخائر28 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 10 ارب ڈالرسے متجاوز
مارچ
صدرمملکت نے پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کی خدمات کو سراہا
مئی
چمن بارڈر کو آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا
نومبر