?️
سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پیش کردہ جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے، یہ تجویز عراق کے وزیراعظم کے ذریعے تہران تک پہنچائی گئی تھی۔
ایران اور امریکہ کے سرکاری حکام نے اب تک نیویارک ٹائمز کے اس دعویٰ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے، تاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراقی وزیراعظم علی الزیدی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا امریکہ کے ساتھ مسئلہ ثالثی کا نہیں ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اصل مسئلہ امریکا کا غیرمنطقی، استعماری اور تسلط پسندانہ رویہ ہے، جس کا اسلامی جمہوریہ ایران نے مضبوطی سے مقابلہ کیا ہے۔
عراقچی نے مزید کہا کہ جب تک امریکی یہ نہیں سمجھیں گے کہ ایرانی قوم اور اس کے مفادات کا احترام کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، تب تک اس سمت میں کوئی پیشرفت ممکن نہیں ہوگی۔ اس معاملے میں پیغام رسانی کی ضرورت نہیں؛ بس انہیں اپنی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا غزہ منصوبہ, عرب دنیا کے لیے ایک نیا امتحان
?️ 4 اکتوبر 2025ٹرمپ کا غزہ منصوبہ, عرب دنیا کے لیے ایک نیا امتحان رپورٹ
اکتوبر
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کروانا چاہتے ہیں
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت سائنس نے وفاقی حکومت سے پیپرا رولز
جنوری
ٹرمپ کا یوٹرن؛ ایران کی یورینیم افزودگی مکمل روکنے کا مؤقف نرم، محدود سطح پر رضامندی
?️ 15 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے میں
جون
اگر حالات خراب ہوگئے تو عمران خان بھی کچھ نہیں کرسکے گا:شیخ رشید
?️ 5 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو
مئی
عبرانی میڈیا: جولانی سعودی عرب میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے ابو محمد گولانی کی ابراہیمی
مئی
امارات، اردن، کویت، قطر اور بحرین میں امریکی اڈوں کی صورتحال
?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں: اردن میں واقع موفق السلطی ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظاموں
جولائی
یمنی مسلح فوج کا بین گوریون ہوائی اڈے پر میزائلی حملہ
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بین
جولائی
ایران کے سوال کا جواب دو؛روس کا یوکرین سے خطاب
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ یوکرین نے
جون