?️
سچ خبریں: ایک امریکی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے کویت کےعلی السالم ایئر بیس پر میزائل حملے کے دوران پانچ عمارتوں کو نشانہ بنایا جن میں امریکی فوجی تعینات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں ایک ہی میزائل نے یہ پانچوں عمارتیں تباہ کر دیں ۔
صحافی کے مطابق، ان میں سے ہر عمارت میں تقریباً 40 امریکی اہلکار موجود تھے، جس کا مطلب ہے کہ آدھی رات کو قریباً 200 امریکی فوجیوں کو اپنی جگہیں خالی کر کے پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہونا پڑا ۔
امریکہ کی جانب سے اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے حوالے سے جاری کردہ سرکاری بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اس صحافی نے کہا کہ اس دعوے کو ماننا مشکل ہے۔ انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کے ایران کی فوجی صلاحیتوں سے متعلق بیانات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، دستیاب شواہد سے مطابقت نہیں رکھتا ۔
اس صحافی نے مزید کہا کہ امریکی صدر ممکنہ طور پر امریکی اہلکاروں کے جانی نقصان کی حقیقی تعداد کو بھی عوام سے چھپا رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں کویت کے علی السالم ایئر بیس پر امریکی اسلحے کے ذخیرے اور مواصلاتی اثاثوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یمن نے یافا کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی فوج کا ہائپرسونک میزائل مقبوضہ علاقوں میں اپنے ہدف
ستمبر
ٹرمپ کی لبرل اداروں سے جنگ؛ میڈیا سے لے کر غزہ کے حامی تحریکوں کے کریک ڈاؤن تک
?️ 3 فروری 2026سچ خبریں:ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت میں میڈیا، عدلیہ، جامعات اور غزہ
فروری
السنوار کے پیغامات کا تجزیہ
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور شہید اسماعیل ھنیہ
ستمبر
ہماری حکومت کےاگلے3ماہ انتہائی اہم ہیں: وزیر اعظم
?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیلئے اگلے 3ماہ
جنوری
افغانستان کے بارے میں روس نے اقوام متحدہ سے کیا مطالبہ کیا
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں
جون
صہیونی فلسطینی قوم کے خلاف مذہبی جنگ لڑ رہے ہیں:حماس
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:بیت المقدس پر قابض فوج کی گولی سے ایک فلسطینی نوجوان
اپریل
یمن کی سلامتی ہمسایہ ممالک کے مفاد میں ہے: انصار اللہ
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر
ستمبر
بیرون ملک بھیک مانگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے بل سینیٹ میں پیش
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے بھیک مانگنے کے
جنوری