?️
سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی تقریر میں کہا کہ کبھی کبھی دشمن سے مذاکرات ، بات چیت اور رابطوں کا مطلب ، اس کے سامنے جھک جانا نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ایران آج تک جھکا ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی جھکے گا۔
ایران کے قم شہر میں شروع ہونے والی نو جنوری انیس سو اٹھہتر کی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر قم کے عوام سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ امریکہ اسلامی نظام حکومت کا کٹر دشمن ہے کیونکہ وہ اس نظام کو ایرانی عوام کے مذہبی اور دینی عقائد کا مظہر سمجھتا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اسلام اور امت مسلمہ کے اقتدار کا مظہر قرار دیا، آپ نے دنیا کے مختلف ملکوں کے اہلسنت عوام میں ایران کے اسلامی نظام کے بارے میں پائی جانے والی والہانہ محبت کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ مختلف ملکوں میں شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں ہونے والے عظم الشان اجتماعات اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں، آیت اللہ خامنہ ای نے، شہید جنرل قاسم سلیمانی کے تاریخی جلوس جنازہ کو عوام کی غیرت کا مثالی نمونہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اس دن ایران کے عوام نے ایک بار پھر اپنی دینی اور انقلابی وحدت اور تشخص کا مظاہرہ کیا،آپ نے کہاکہ اگر شہید جنرل قاسم سلیمانی کا مقدس پیکر شام، لبنان اور پاکستان لے جایا جاتا تو وہاں بھی ایران اور عراق کی مانند مسلمانوں کی جانب سے عظیم الشان استقبال کیا جاتا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو امریکی تخمینوں کی غلطی کا تسلسل قرار دیا اور فرمایا کہ دہشت گرد، استقامتی محاذ کی عظیم تحریک کے مظہر کے طور پر انہیں شہید کرنا چاہتے تھے لیکن ان کی دوسری برسی کے موقع پر ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں میں جس طرح سے جنرل سلیمانی سے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا وہ بلاشبہ دست قدرت کا نتیجہ ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے امریکہ کے تخمینے اور اندازوں کے نظام میں کتنی خرابی پائی جاتی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ، منہ زور سامراجی دشمن کے سامنے، سرتسلیم خم نہ کرنے کو، انقلاب کے اصولوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ، کبھی کبھی دشمن سے مذاکرات ، بات چیت اور رابطوں کا مطلب ، اس کے سامنے جھک جانا نہیں ہے،آپ نے کہا کہ ایران آج تک جھکا ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی جھکے گا۔
مشہور خبریں۔
دمشق کو تنہا کرنے کی امریکہ کی سازش ناکام ہو گئی: عطوان
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ چند سالوں کے دوران عرب ممالک نے شام پر پابندیاں
مئی
امریکی پابندیوں سے ایران کو 200 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے
اگست
خطے سے امریکیوں کو نکالنے کا معما کیسے مکمل ہوگا؟
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار نے خطے کی حالیہ صورتحال بالخصوص
مارچ
جنوبی سوڈان میں خونریز تصادم؛ 236 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:جنوبی سوڈان میں ہونے والے خونزیر تشدد کے نتیجہ میں 150
اکتوبر
ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد میں بھی امریکی اتحاد کا دوہرا معیار
?️ 9 فروری 2023شام اور ترکی میں حالیہ خوفناک زلزلے اور دونوں ممالک میں زلزلہ
فروری
کانگریس کو ریپبلکن نمائندے کے اسلامو فوبیا پر مبنی بیان کی مذمت کرنی چاہیے: الہان عمر
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس میں مسلم نمائندے الہان عمر کا کہنا ہے کہ
دسمبر
بلغاریہ سے 70 روسی سفارت کار ملک بدر
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: بلغاریہ کے وزیر اعظم کارل پیٹکوف نے منگل کو اعلان
جون
شن بیٹ میں نیتن یاہو کے ساتھ منسلک سربراہ کی تقرری کے نتائج
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی امور کے ایک ماہر نے بنجمن نیتن یاہو کے
مئی