?️
سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا تعاون عالم کے اسلام کے بہت سارے مسائل حل کرسکتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے او آئی سی کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور سعودی عرب علاقے اور عالم اسلام کے دو اہم ممالک ہیں نیز اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کا تعاون خطے اور عالم اسلام کے مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوگا ۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایرانی وزیرخارجہ نے عالم اسلام اور امت اسلامیہ کے مسائل پر بات چیت کے دوران ایران اور او آئی سی کے درمیان دوطرفہ اور چند جانبہ تعلقات اور تعاون نیزجدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کو دوبارہ کھولے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور علاقے کے بعض اہم مسائل پر بھی خاص طور پر گفتگو کی ۔
ایرانی وزیرخارجہ نے جدہ میں واقع او آئی سی ہیڈکوارٹر میں ایران کے نمائندہ دفتر کو دوبارہ کھولے جانے کے تعلق سے اس تنظیم کے سکریٹری جنرل کی کوششوں کی تعریف کی،اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں جدہ میں او آئی سی کے ہیڈکوارٹر میں ایران کے نمائندہ دفتر کے دوبارہ کھلنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کا کردار جو اس تنظیم کا بانی رکن ملک ہے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی سبھی رکن ملکوں کی شراکت اور تعاون کے بغیر عالم اسلام کے مسائل کو حل نہیں کرسکتی اور ہم سبھی رکن ملکوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس تنظیم کی مدد کریں –
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکراتی عمل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملکوں کے درمیان اختلاف افسوسناک ہے اور یہ تنظیم سبھی مسلم ملکوں کو امن وصلح اور دوستی کی دعوت دیتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسی طرح جاپان کے وزیرخارجہ سے بھی ٹیلی فونی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم دوطرفہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی انہوں نے اپنے جاپانی ہم منصب سے ہونے والی گفتگو میں مختلف میدانوں میں ٹوکیو کے ساتھ تہران کے تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا –
جاپانی وزیرخارجہ یوشیماسا ھایاشی نے بھی ایران اور جاپان کے تعلقات کو تاریخی اور دیرینہ قراردیتے ہوئےدونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے بھی زیادہ اقتصادی تعلقات کی توسیع پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس راہ میں حائل سبھی رکاوٹوں کو دور کیاجائے گا – جاپانی وزیرخارجہ نے ایران کے وزیرخارجہ کو ٹوکیو کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی
?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے
اپریل
امریکہ عراق میں اپنے سفارت کاروں کو واپس بھیجے گا
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: ایران پر حملے کے تقریباً ایک ماہ بعد، امریکہ نے
جولائی
غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل، اشنا شاہ اور فاطمہ بھٹو سمیت دیگر شخصیات کا اظہار تشویش
?️ 28 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ایک بار پھر شدید
اکتوبر
وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں میں بجلی
اگست
ہیروشیما کے 80 سال بعد؛ امریکہ اب بھی دنیا کا نمبر ایک جوہری خطرہ ہے
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: ہیروشیما اور ناگاساکی کے بم دھماکوں کی 80 ویں برسی
اگست
تاجر برادری کا شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان سے اختلافات ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) تاجر برادری نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی
مئی
ایران کے ساتھ مل کر امریکی اور صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے: حزب اللہ
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے زور دے
فروری
صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے:انصاراللہ
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: انصاراللہ تحریک اور یمنی انقلاب کے سربراہ نے اپنے ایک
اگست