?️
ایران امریکا بات چیت خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کا باعث بنے گی
خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی نے عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ بات چیت خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کا باعث بنے گی۔
کویتی اخبار الجریدہ کے مطابق، البدوی نے ایک پریس بیان میں ان مذاکرات کی میزبانی پر سلطنتِ عمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مکالمے اور مفاہمت کے فروغ میں عمان کے مثبت اور تعمیری کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات ایسے مثبت نتائج تک پہنچیں گے جو خطے میں کشیدگی کو کم کرنے، امن و سلامتی کی بنیادوں کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوں گے، نیز تعاون اور ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔
سیکرٹری جنرل نے ایران اور امریکہ کے مؤقف کو قریب لانے اور تعمیری مکالمے کے لیے مناسب فضا قائم کرنے میں عمان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ خلیجی ممالک خطے کی سلامتی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کا نیا دور 12 روزہ جنگ کے بعد جمعہ(6 فروری 2026ء) کو مسقط میں عمان کی ثالثی میں منعقد ہوا، جس میں دونوں فریقوں نے اپنے خیالات اور نکات عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے ذریعے ایک دوسرے تک پہنچائے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عمر مختار غزہ کی جانب روانگی کے لیے تیار
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: لیبیا کے دارالحکومت سے تعلق رکھنے والا جہاز عمر مختار،
ستمبر
شام کے تنازعہ کے تناظر میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ ٔ ماسکو
?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب میڈیا نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس ہفتے کے آخر
ستمبر
شوبز میں طرفداری ہے اقربا پروری نہیں، سونیا حسین
?️ 3 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی
ستمبر
صیہونیوں کا اپنے جاسوس کی لاش واپس لینے کے لیے شام سے خفیہ رابطہ
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی انٹیلیجنس اہلکار نے شام کے ساتھ جاری رابطوں کا
مئی
ابو غریب جیل میں امریکی انسانی حقوق کی ایک نئی داستان
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی امریکی ابو غریب جیل میں قید سابق
اگست
ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کے لیے تہران کو رعایت دینا ہوگی
?️ 21 مارچ 2026سچ خبریں: دی انڈیپینڈنٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں تجزیہ کیا ہے
مارچ
وینزویلا کی نظر میں نیتن یاہو کون ہے اور مغربی میڈیا کیا ہے؟
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے پارلیمنٹ اسپیکر جارج روڈریگز نے نیتن یاہو کو
مئی
بریکس کی اقتصادی بالادستی کا آغاز
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت قومی محاذ کے
اکتوبر