عطا تارڑ کا بیان غیر ذمے دارانہ، قوم سے معافی مانگیں۔ بیرسٹر گوہر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کو انتہائی غیر ذمے دارانہ قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں، سوگ منا رہے ہیں اور قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے، اس وقت دہشت گردی پر یک زبان ہو کر مذمت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں وزیر اطلاعات کا بیان قوم کے اتفاق اور یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، گزشتہ روز قوم سے اپیل کی کہ خون کہیں بھی گرے یہ بلا تفریق سب کا خون ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم ایسے واقعات کی بغیر اگر مگر کے بھر پور مذمت کرتے ہیں، ایسے بیانات سے دہشت گردوں کو تقویت ملے گی لہٰذا ہمیں دشمن کے خلاف صف آراء ہونا ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ہم ایسے فعل کی ہر صورت مذمت کرتے ہیں، جنازوں کے وقت ایسے بیان دینے پر وزیر اطلاعات قوم سے معافی مانگیں۔

خیال رہے کہ لاہور میں علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا تھا کہ اب ملک میں یہ جو دہشت گردی واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ان کا نظریہ صرف دہشت پھیلانا ہے، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مراکز کی حفاظت کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

شمعون عباسی کا بھی شوبز شخصیات کو ایک دوسرے کے ساتھ جنگ نہ کرنے کا مشورہ

?️ 21 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر ادکار شمعون عباسی نے فیروز خان اور دیگر

صیہونی حکومت پولیس میں استعفوں کی وجہ ؟

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے واپس لے لی

?️ 15 جنوری 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ

افغانستان میں امن برقرار کرنے کے لیئے پاک-افغان علماء کا مکہ میں اہم اجلاس

?️ 11 جون 2021  افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان

پبلک اکائونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے: وزیر اعظم

?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلک اکائونٹس

امریکی میڈیا: ایران کے رہنما کی شاندار الوداعی تقریب اسلامی جمہوریہ کے سیاسی نظام کے استحکام کی علامت ہے

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: ایران کے شہید رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی

’ایکس‘ کی بندش پر پی ٹی اے نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کروادیا

?️ 5 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی

صیہونی انٹیلی جنس کی نظر میں بائیڈن کے دورہ سعودی عرب منسوخ ہونے کی وجوہات

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:صہیونی حکومت کے انٹیلی جنس حلقوں کے قریبی ایک صہیونی میڈیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے