🗓️
سچ خبریں:دمشق میں کیتھولک چرچ کے پادری نے تکفیریوں اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریک کے کردار کا سراہانا کیا۔
دمشق میں کیتھولک چرچ کے پادری مکاریس قلومہ نے کہا کہ اگر فوج کے ساتھ مزاحمتی تحریک نہ ہوتی تو اسرائیل آج پورے لبنان پر قابض ہوتا، مکاریوس قلوومہ نے المیادین نیوز چینل کو بتایا کہ میں ان عیسائیوں کے خلاف ہوں جو تکفیریوں کی حکمرانی چاہتے ہیں اور میں ان شیعوں کی حمایت کرتا ہوں جنہوں نے پورے شام کا دفاع کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر یہ حزب اللہ، شامی فوج اور ان کی اتحادی افواج کی قربانیاں نہ ہوتی تو آج دمشق کے آس پاس ایک عیسائی شہرنہ ہوتا،اگر مزاحمتی تحریک شامی فوج کے ساتھ کھڑی نہ ہوتی تو اسرائیل آج پورے لبنان پر قابض ہوتا۔
قلومہ نے مزید کہاکہ جنگ ، آگ اور گولیوں کے پاس موت کے سوا کچھ نہیں ہے اور ہم دوستی اور دوسروں سے مفاہمت چاہتے ہیں، دوسری جانب القاع چرچ کے پادری نے پیر کی رات لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے لیے اپنی حمایت پر بھی زور دیا۔
الیان نصر اللہ نے المیادین کو بتایا کہ لبنان اور شام میں دہشت گردوں کی خلافت قائم کرنے کا منصوبہ تھاجبکہ تکفیری منصوبے کی مخالفت کرنے والی سب سے بڑی طاقت سید حسن نصر اللہ کی قیادت میں مزاحمتی تحریک تھی، اگر دہشت گردوں کا منصوبہ کامیاب ہوا تو وہ توسیع کر کے یورپ پہنچ جاتے۔
انہوں نے مزید کہاکہ حزب اللہ کے ساتھ ہمارا رشتہ پرانا اور تاریخی ہے ،ہمیں کوئی فکر نہیں ہے، ہمارے درمیان دوستی اور احترام ہے، واضح رہے کہ لبنان میں مختلف عیسائی شخصیات نے عیسائیوں کے لیے لبنانی حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے مؤقف کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ مختلف عیسائی شخصیات نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے عیسائیوں کے ساتھ حزب اللہ کے برادرانہ انداز کے بارے میں تبصرے پر ردعمل ظاہر کیا اور ان کی حمایت کی۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں اور امریکہ کی غزہ پٹی کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو نافذ کرنے کی کوششیں
🗓️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیر خزانہ نے تل ابیب اور واشنگٹن
فروری
عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر
🗓️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات
دسمبر
امریکہ کا الیکشن مضحکہ خیز مرحلے میں داخل!
🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ
جون
ہم پر گرنے والا ہر بم امریکی ہے: محمد علی الحوثی
🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر محمد علی الحوثی کا کہنا
نومبر
میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج
🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو
ستمبر
لبنان میں ہمہ گیر جنگ پر مزاحمتی عناصر کا رد عمل
🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: الاہرام پولیٹیکل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے ایک مضمون میں
جولائی
غزہ جنگ کا فاتح کون ہے؟
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: 15 ماہ کے مسلسل حملوں اور بے مثال جرائم کے
جنوری
استکبار کے خلاف نعرے لگانے والے مارچ میں یمنی عوام کی بھرپور شرکت
🗓️ 25 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے بیشتر شہروں بالخصوص اس ملک کے دارالحکومت صنعاء میں
مئی