انڈونیشیا کے صدر کا پاکستان کا دورہ

انڈونیشیا

?️

انڈونیشیا کے صدر کا پاکستان کا دورہ

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے پاکستان کے ساتھ معاشی، دفاعی اور ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق وہ اسلام آباد پہنچے، جہاں صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم نے ان کا سرکاری استقبال کیا۔

یہ گزشتہ سات برسوں میں کسی بھی انڈونیشی صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی سیاسی، معاشی اور دفاعی وفد بھی موجود ہے، جو پاکستانی اعلیٰ حکام اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان معیشت، دفاع، سرمایہ کاری، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں متعدد تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے، تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

اس سے قبل رواں سال موسمِ گرما میں انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے بھی اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ دفاعی پیداوار کے امکانات پر زور دیا تھا۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی اور فوجی شعبے میں پہلے ہی قریبی تعاون موجود ہے۔ ستمبر 2024 میں دونوں ممالک کی افواج نے پاکستان کی میزبانی میں مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کی تھیں، جن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تربیت اور تجربات کا تبادلہ تھا۔

یہ دورہ دونوں مسلم ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت دینے اور باہمی تعاون کو مزید گہرائی بخشنے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

افغان طالبان نے اقوام متحدہ میں اپنا عبوری نمائندہ مقرر کیا

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: فائیق نے سابق افغان صدر اشرف غنی کے مقرر کردہ

اولمپکس کے خلاف حماس کی دھمکیوں کی ویڈیو جعلی

?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: بی بی سی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعتراف کیا

خارجی دہشتگرد احسان اللہ کے فتنۃ الخوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات

?️ 17 نومبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے فتنۃ الخوارج سے

قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل

پنجاب میں انتظامی سہولت کیلئے نئی تحصیلیں اوراضلاع بنائے جا رہے ہیں

?️ 1 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر

نیتن یاہو کے شیطانی گروہ سے تمام اسرائیلی پریشان

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے مشہور صہیونی مصنف تسوی بریل کے

یوکرین کو روس سے لڑنے کے لیے مزید بھاری ہتھیاروں کی ضرورت ہے:  لندن

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:    برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس، جنہیں سبکدوش ہونے والے

مستقبل میں بجلی سستی ہونے کی امید پیدا ہوگئی

?️ 13 اپریل 2024مظفرگڑھ: (سچ خبریں) پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے