?️
انڈونیشیا میں پولیس اور ہزاروں مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، عوامی غصہ مزید بڑھ گیا
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اس ہفتے دوسری بڑی احتجاجی لہر کے دوران ہزاروں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ طلبہ کی بڑی تعداد پر مشتمل احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا، جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔
رپورٹس کے مطابق جھڑپیں پارلیمنٹ کمپلیکس سے نکل کر قریبی تجارتی علاقے تک پھیل گئیں جہاں مظاہرین نے لاٹھیوں اور پتھروں سے پولیس کو نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ایک موٹر سائیکل سوار کو پولیس کی گاڑی کی ٹکر لگنے کے بعد جاں بحق ہوتے دیکھا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کیا جائے، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ عوامی غصے کی اصل وجہ ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے بڑھائے گئے بھاری الاونس ہیں جو تقریباً 50 ملین روپیہ (3921 سنگاپور ڈالر) ماہانہ بنتے ہیں، جبکہ یہ رقم جکارتہ کے 2025 کے کم از کم اجرت سے دس گنا زیادہ ہے۔
ملک کی بگڑتی اقتصادی صورتحال بھی احتجاج کی شدت میں اضافے کا باعث بنی ہے۔ اگرچہ کورونا کے بعد سے مہنگائی کی شرح تقریباً تین فیصد رہی، لیکن چاول اور تعلیم کے بڑھتے اخراجات نے عوامی پریشانی میں اضافہ کیا ہے۔ ٹیکسٹائل صنعت میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفی سے بھی عدم اطمینان بڑھ گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی درجنوں مزدوروں نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا اور اجرتوں میں اضافے اور ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔ اس سے قبل 25 اگست کو ہونے والے احتجاج میں بھی پولیس نے آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کر کے سینکڑوں طلبہ اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کو منتشر کیا تھا۔
گزشتہ سال 2024 میں ہونے والی ایک ملک گیر تحریک نے ملکی کرنسی اور اسٹاک مارکیٹ کو شدید نقصان پہنچایا تھا جس کے بعد حکومت کو انتخابی قوانین میں مجوزہ تبدیلیاں واپس لینا پڑی تھیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ترکی کے روس کے ساتھ تعلقات روزبروز بڑھ رہے ہیں: اردوغان
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:CNN کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، ترک صدر رجب طیب
مئی
یوکرین کے پاس جوہری ہتھیار ہیں: جنرل پولش
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں: پولینڈ کی زمینی فوج کے سابق کمانڈر جنرل والدیمار اسکرزیبچک
فروری
اسرائیلی انٹیلیجنس کو اور دھچکا
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:ایک سینئر اسرائیلی انٹیلیجنس افسر نے طوفان الاقصی آپریشن میں ناکامی
جنوری
حکمراں جماعت پر ترک عوام کا بڑھتا ہوا عدم اعتماد
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: اپریل کے آخری مہینے میں ترکی کے بلدیاتی انتخابات کے بعد
مئی
سرکاری امور میں آرمی چیف کے کردار کے تعین کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ
ستمبر
َآئندہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ کسی پارٹی سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر حماد اظہر نے ملک میں مہنگائی کا
جنوری
پاک فوج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شہری انتظامیہ کےساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف
?️ 26 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ
جولائی
شہباز شریف سے مذاکرات ہوئے تو پوچھوں گا کب اقتدار واپس کرو گے؟ محمود اچکزئی
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن
جولائی