?️
امریکی نمائندے کی دمشق کو مزاحمتی محاذ کے خلاف ساتھ ملانے کی کوششیں
امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے امورِ شام و لبنان ٹام باراک نے شام کے عبوری صدر احمد الشرع ابو محمد الجولانی کے حالیہ دورۂ واشنگٹن کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ دمشق مستقبل میں امریکہ کے ساتھ داعش، حماس اور حزب اللہ کے خلاف تعاون کرے گا۔
الجزیرہ کے مطابق، باراک نے اس دورے کو مشرقِ وسطیٰ کی نئی تاریخ میں ایک فیصلہ کن موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کا سفر انزوا سے شراکت کی جانب ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ احمد الشرع کی داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت، شام کو "دہشت گردی کے منبع سے دہشت گردی کے خلاف شراکت دار” میں تبدیل کرنے کا سنگِ میل ہے۔
ٹام باراک نے مزید کہا کہ امریکہ، ترکی اور شام کے درمیان ایک نیا علاقائی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت شامی ڈیموکریٹک فورسز کو ملک کے نئے سیاسی ڈھانچے میں ضم کیا جائے گا اور ترکی، شام اور اسرائیل کے تعلقات کو ازسرِنو متعین کیا جائے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ قطر، سعودی عرب اور ترکی کی حمایت سے شام کی واپسی خطے کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔ ان کے بقول، اگلا قدم قیصر ایکٹ یعنی امریکہ کی شام مخالف پابندیوں کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔ باراک نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ "شام کو نیا موقع دینے کے لیے یہ تاریخی قدم اٹھائے۔
دریں اثنا، ذرائع نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور احمد الشرع کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات بند دروازوں کے پیچھے ہوئی، جس میں صحافیوں یا میڈیا کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے کوئی مشترکہ پریس کانفرنس بھی نہیں کی، اور الشرع خاموشی سے وائٹ ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔
امریکی وزارتِ خزانہ نے اسی روز اعلان کیا کہ شام پر عائد تمام امریکی پابندیاں (قیصر ایکٹ) 180 دن کے لیے معطل کی جا رہی ہیں۔
یہ قانون دسمبر 2019 میں نافذ کیا گیا تھا اور اس کا مقصد شام کی حکومت پر معاشی دباؤ ڈالنا تھا۔ اس کے تحت شامی بینکوں، توانائی کے شعبے، رئیل اسٹیٹ اور برآمدات پر سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن کے نتیجے میں کئی ممالک اور کمپنیوں نے دمشق سے تعلقات منقطع کر دیے تھے۔
یہی قانون ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں نافذ کیا گیا تھا، جس نے شام کی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد یا اداروں کے لیے سخت مالی سزائیں متعین کی تھیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کو قتل کی کوئی دھمکی نہیں دی، سیاسی بات کی، رانا ثنا اللہ
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دو روز
مارچ
وزیراعظم آفس کے اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا
?️ 22 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا ویکسین لگنے کے دو دن بعد ہی وزیراعظم
مارچ
دہشت گرد غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیں، ان سے مذاکرات نہیں کریں گے، نگران وزیر اعظم
?️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک میں دہشت
دسمبر
سعودی عرب میں 2021 میں سزائے موت کے قوانین میں شدت
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سیاہ ریکارڈ پر زور دیتے
جنوری
یمنی فوج کا امریکہ کو انتباہ
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ
جنوری
شامی اور فلسطینی ایک ہی قوم ہیں
?️ 9 جون 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنی ایک تقریر کہاکہ شامی اور
جون
صیہونی وزیر کے سعودی عرب کے لیے توہین آمیز بیانات
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموتریش نے ایک میٹنگ کے دوران متنازعہ
اکتوبر
صیہونیوں کو اردن کی جانب سے نیا محاذ کھلنے کے خدشے پر تشویش
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اردن کی سرحد سے
دسمبر