امریکی نامہ نگار ایسا کیا پوچھا کہ مودی سکتہ میں آگئے

مسلمانوں

?️

سچ خبریں: امریکن ایسوسی ایشن آف جرنلسٹس نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹر کی حمایت کی جس نے حال ہی میں ہندوستان میں مسلمانوں کے حقوق کے بارے میں سوال پوچھ کر ہندوستان کے وزیر اعظم کو چیلنج کیا تھا۔

Frankfurter Allgemeine Zeitungاخبار کی رپورٹ کے مطابق، صحافیوں کی امریکن ایسوسی ایشن نے صحافی سبرینا صدیقی کی حمایت کا اعلان کیا، جس نے ہندوستان میں مسلمانوں کے حقوق کے بارے میں سوال پوچھ کر وزیر اعظم نریندر مودی کو چونکا دیا۔

یاد رہے کہ صدیقی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران مودی سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کے لیے بھارتی حکومت کے اقدامات کے بارے میں پوچھا تو اس سوال پر بھارتی وزیر اعظم چونک گئے اور کہا کہ میں آپ کی باتوں سے حیران ہوں کیونکہ آپ یہ بہانہ بنا کر کہ ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اس طرح کے سوال اٹھائیں گے۔

یہ بھی:ہندوستان کے25 کروڑ مسلمان مظلوم اقلیت میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں:امریکی دانشور

مودی نے کہا کہ ہمارا ملک جمہوری ہے اور جمہوریت ہماری روح اور خون کا حصہ ہے، ہم جمہوریت میں رہتے ہیں اور سانس لیتے ہیں اور ہمارے ملک میں فرقے، مسلک اور مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں ہے۔

اس کاروائی کے بعد وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹر پر سوشل میڈیا میں مودی کے حامیوں نے حملہ کیا اور انہیں ہراساں کیا۔

Frankfurter Allgemeine Zeitung کے مطابق مودی 2014 سے ہندوستان کے وزیر اعظم ہیں اور ان کے دور میں اس ملک میں جمہوریت اور آزادی صحافت کی درجہ بندی میں کئی قدم گرا ہے۔

مزید:ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں با حجاب طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک

ناقدین کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اور ان کے حقوق کو نظر انداز کیا جاتا ہے نیز اس ملک کے موجودہ وزیر اعظم نے ملک میں جمہوریت کو کمزور کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین، اقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل

?️ 10 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور

افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دراندازی

?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں کالعدم

سعودی بادشاہ اور ولی عہد کو ایرانی صدر کے 2 خطوط میں کیا کہا گیا ؟

?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے لکھا ہے

پارٹی سربراہی کا معاملہ: عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع

?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو پارٹی

پاکستان دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، ایرانی صدر

?️ 3 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے

انصاراللہ کے سامنے امریکہ کی ناکامی

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: امریکی ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ یمن کے

نیتن یاہو کے قریبی مشیر اور ترجمان مستعفی

?️ 16 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے قریبی مشیر اور ترجمان عوفر

غزہ پر صہیونیوں کا بزدلانہ شبخون

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے میں 13

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے