?️
سچ خبریں:ایک امریکی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ایک نامعلوم غیر ملکی ہیکر ، جس نے پہلے امریکی فیول پائپ لائن کے آپریشن میں خلل ڈالا تھا ، نے امریکہ میں عملے کی بھرتی کے لیے ایک جعلی ویب سائٹ تیار کی۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق جعلی کمپنی ’’ بیسٹشن سکیورٹی ‘‘ نے ایک پیشہ ور ویب سائٹ ڈیزائن کی ہے اور اپنی سرگرمیوں کی تفصیل میں یہ اعلان کرتی ہے کہ وہ سائبر سکیورٹی کی خدمات فراہم کرتی ہے،تاہم معلوماتی کمپنی کے فیوچر ریکارڈڈ اور مائیکروسافٹ کے محققین اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ویب سائٹ دراصل فن 7 نامی ہیکرز گروپ کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام اور میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ اس گروپ نے امریکہ میں سینکڑوں تجارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا اور 20 ملین سے زائد صارفین کی معلومات چوری کی ہیں، اس گروپ کے تیار کردہ سافٹ وئیر کا استعمال جنوب مشرقی امریکہ میں ایندھن کے نیٹ ورک کو ہیک کرنے کے لیے بھی کیا گیا ہے۔
ایرناکے مطابق ایک نیا سروے ظاہر کرتا ہے کہ زیادہ تر امریکی بعض حساس گروہوں پر سائبر حملوں کے بارے میں فکر مند ہیں خاص طور پر مالیات اور قومی سلامتی کے شعبوں میں جبکہ گزشتہ دسمبر میں روسی حکومت مبینہ طور پر سولر ونڈ گروپ کے ہیکرز سے منسلک تھی۔
یادرہے کہ ہیکر گروپ اپنی جاسوسی کی کاروائیوں کے حصے کے طور پر وفاقی ایجنسیوں اور 100 نجی شعبے کے گروہوں پر ان گنت حملوں میں ملوث رہا ہے، امریکہ میں سائبر حملے ایک عام موضوع رہا ہے۔
درایں اثنا مئی میں ایک امریکی پائپ لائن اور گوشت کی کمپنی پر حملے کے ساتھ ساتھ روس میں قائم سائبر گروپس کے الگ الگ حملوں نے امریکی فوڈ سپلائی چین کو خطرے میں ڈال دیاجبکہ کورونا وبا کے دوران ا سکول ، ہسپتال اور سرکاری گروپ بھی سائبر حملوں کی زد میں آئے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں انسانی صورت حال انتہائی تشویشناک
?️ 7 اگست 2025 سچ خبریں: یورپی یونین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعرات کے
اگست
شہید نصراللہ اور صیہونیوں کے لیے مکڑی گھر کا نظریہ
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی
نومبر
غزہ جنگ اور یمنی فوج کی کارروائیوں سے اسرائیل کی معیشت کو بھاری نقصان
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:مختلف عبرانی ذرائع ابلاغ نے الگ الگ رپورٹس میں مقبوضہ فلسطین
جنوری
پی ڈی ایم سےمتعلق مگوئیوں پر بابر افتخار کا دوٹوک موقف
?️ 8 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سیاست سے تعلق نہ رکھنے والے پاک فوج
فروری
ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ مشاہد حسین سید
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ اور سابق سینیٹر مشاہد
جون
میانمار کی سابق رہنما پر بدعنوانی کا الزام عائد
?️ 10 جون 2021سچ خبریں:میانمار کے ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کی سابق رہنما پر
ہم کئی محاذوں پر دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں:حزب اللہ
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اس
فروری
نگران حکومت نے بینکوں سے قرض لینے کا ریکارڈ بنا دیا
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں موجود نگران
فروری