?️
سچ خبریں:ایک امریکی فوجی قافلہ جنگی ساز و سامان کے ساتھ غیر قانونی طور پر عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔
شامی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق جو 40 گاڑیوں ، فوجی ٹرکوں، ٹینکوں اور توپوں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشتگردوں کا ایک قافلہ جمعے کی رات عراقی کردستان کے سرحدی علاقے الولید سے شام کے شمال مشرقی علاقے الحسکہ میں داخل ہوا ہےجبکہ گزشتہ ہفتے بھی 40 گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ عراق سے شام کے علاقے الحسکہ میں داخل ہوا تھا۔
واضح رہے کہ غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ تعاون کر کے تیل کی لوٹ مار کرنے کی غرض سے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے اور اسی غرض سے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی ساز و سامان سے لدے ہزاروں امریکی فوجی ٹرک، شام کے تیل سے مالامال علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں جاری ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ ہی نے شام میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہ بنائے ہیں ۔
شام کے صدر بشار اسد نے حال ہی میں امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، شام کا تیل چوری کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ اور مغربی پٹی شہدا کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے فلسطینی شہدا کے بارے میں نئے
مئی
یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ کی موت
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے
مارچ
افغانستان میں زلزلہ؛26 افراد جاں بحق
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان کے صوبہ بادغیس میں5.3رکٹر کا زلزلہ آیا جس کے نتیجہ
جنوری
سری لنکا پاکستان کے راستے اپنی اقتصادی روابط کو فروغ دے:وزیر اعظم
?️ 23 فروری 2021(سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اعظم عمران اس وقت سری لنکا کے
فروری
صیہونی تجزیہ کار: اسرائیل ایک عجیب بلیک ہول میں دھنسا جا رہا ہے
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے ایک نوٹ میں کہا ہے
اگست
فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ نے وینس کو ہلا کر رکھ دیا
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: پانچ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کی دل دہلا دینے
ستمبر
ترکی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:لیتھوانیا میں نیٹو کے اجلاس میں اپنی شرکت کے اختتام پر
جولائی
پاکستان میں محسن_انسانیت_قاسم_سلیمانی ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:کئی پاکستانی صارفین نے ٹوئٹر سمیت ورچوئل اسپیس اور سوشل میڈیا
جنوری