?️
امریکی سیکیورٹی اسٹریٹجی کے بعض حصے ناقابلِ قبول ہیں:جرمنی چانسلر
جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرٹس نے امریکا کی نئی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دستاویز کے بعض حصے یورپی نقطۂ نظر سے ناقابلِ قبول ہیں۔
ڈوئچے ویلے کے مطابق مرٹس نے منگل کے روز کہا کہ یہ امریکی دستاویز اُن کے پہلے سے موجود مؤقف کی تصدیق کرتی ہے کہ یورپ اور خاص طور پر جرمنی کو اپنی سلامتی کی پالیسی میں امریکا پر انحصار کم کر کے زیادہ خودمختار ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہمیں کوئی ضرورت نظر نہیں آتی کہ اب امریکی یورپ میں ہماری جمہوریت کو بچانے کی کوشش کریں۔ اگر ہماری جمہوریت کو کسی مدد کی ضرورت ہوگی تو ہم خود اس کے لیے کافی ہیں۔
مرٹس نے کہا کہ یہ نئی امریکی پالیسی دراصل کوئی نئی بات نہیں بلکہ انہی خیالات کا تسلسل ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب، جے ڈی وینس، نے فروری میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران پیش کیے تھے، جہاں انہوں نے جرمنی اور دیگر یورپی ممالک پر آزادیِ اظہار محدود کرنے اور اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کے الزامات لگائے تھے۔
امریکی سلامتی کی نئی حکمتِ عملی میں بھی یورپی حکومتوں پر سیاسی آزادیوں کو کمزور کرنے اور اظہارِ رائے پر پابندیاں لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جسے جرمن چانسلر نے “غلط اور یورپی سیاسی حقائق سے دور قرار دیا۔
آخر میں مرٹس نے زور دیا کہ واشنگٹن کا یہ نیا رویہ یورپ کے لیے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں مزید خودمختاری کی ضرورت کو واضح کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے واقعات اسرائیل کی زمینی کارروائیوں کا پیش خیمہ
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
کیا بائیڈن روس کے لیے بہتر ہیں؟
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز امریکی صدر جو
فروری
پاکستان کی 47 جامعات نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں جگہ بنالی
?️ 23 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر
جنوری
سعودی فوج کے حملوں میں ۳۴۰۴ یمنی شہری شہید اور زخمی
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی قومی نجات کی حکومت کی وزارت صحت نے اعلان
جنوری
وزیر داخلہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے
?️ 30 مئی 2021کویت سٹی(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمدآج ایک روزہ سرکاری دورے
مئی
امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط کی بین الاقوامی سطح پر گونج
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے فلسطینی حامی امریکی طلباء کے
مئی
صیہونی دشمن کے ساتھ تین ماہ کی جنگ میں حزب اللہ کی میدانی کامیابیاں
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنی
جنوری
فلسطینی عوام کو اسرائیل بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے، صدر عارف علوی
?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے
دسمبر