امریکی حکومت کو 2.8 ٹریلین ڈالر کا خسارہ چیلنج

امریکی

?️

سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2021 میں امریکی وفاقی بجٹ خسارہ 2.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
ہل میگزین کی رپورٹ کے مطابق یہ امریکی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا بجٹ خسارہ ہے، تاہم یہ تعداد گزشتہ سال کے بجٹ خسارے کے ریکارڈ سے 360 بلین ڈالر کم ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ سال امریکی بجٹ خسارہ 3.1 ٹریلین ڈالر بتایا گیا تھا،گزشتہ سال ریکارڈ بجٹ خسارے کا اعلان کیا گیا کیونکہ امریکی معیشت کو کورونا وبا کے نتائج اور اخراجات کا سامنا کرنا پڑاجس کی وجہ سے ملک بھر کے کاروبار عارضی طور پر بند کرنے پر مجبور ہو گئے۔

واضح رہے کہ امریکی بجٹ کا نیا خسارہ 2009 کے خسارے سے دوگنا ہے ، جو اپنے عروج کے دوران ریکارڈ 1.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہےجبکہ کانگریس کے بجٹ آفس نے جولائی میں پیش گوئی کی تھی کہ رواں مالی سال بجٹ خسارہ 3 کھرب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

ایک نئی امریکی بجٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2021 میں حکومتی آمدنی تقریبا 4 4 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 18.3 فیصد زیادہ ہےجبکہ پچھلے مالی سال کے لیے حکومتی اخراجات 6.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 4.1 فیصد اضافہ ہے۔

 

مشہور خبریں۔

عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر نے اہم پیغام جاری کردیا

?️ 6 مئی 2021تہران (سچ خبریں) عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر حسن

ججز کے خلاف مہم: توہین عدالت کی کارروائی، کیس سماعت کے لیے مقرر

?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی

کراچی: متعدد سینٹرز میں کورونا ویکسین کی شدید قلت

?️ 18 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں کورونا ویکسین کی شدید قلت پیدا ہو

80% روسی عوام کا ولادیمیر پیوٹن پر اعتماد

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:    یوکرین جنگ کے حوالے سے روس پر مغربی ممالک

بائیڈن انتظامیہ کے ہنٹر پر فضول خرچیوں کا انکشاف

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن کی

ٹرمپ کے داماد کی ریاض میں 2 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی تحقیقات

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں کا کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کا خیرمقدم

?️ 29 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

پاک فوج کا چین کے ساتھ اینٹی ٹیررازم تعاون کو ترجیح دینے کا اعلان

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں:  پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیجنگ میں چینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے