سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک کے ایک عہدہ دار نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کا واحد راستہ ہتھیاروں کا استعمال ہے، کہا کہ امریکی افواج مذاکرات کے ذریعے عراق سے نہیں نکلیں گی۔
عراقی مزاحمتی تحریک عصاب اہل الحق کے سیاسی بیورو کے رکن سعد السعدی نے کہا کہ امریکی فوج کے ترجمان مائلز کیگنز کے ان تبصروں نے کہ امریکی حکام نے عراق اور شمال مشرقی شام میں رہنے پر رضامندی ظاہر کی ہے،ہمارے لیے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ یہاں سے جانے والا نہیں کر دیا ہے۔
عراقی مزاحمت کا خیال ہے کہ ہتھیاروں کے استعمال کے علاوہ امریکی فوجیوں کو عراق سے نکالنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، سعد السعدی نے المعلومہ نیوز ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ امریکی افواج مذاکرات کے ذریعے عراق سے نہیں نکلیں گی اور مزاحمت کے سیاسی اور عسکری دونوں دھڑے اس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ کے ساتھ فوجی طاقت کے علاوہ بات چیت کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ مزاحمتی گروہ امریکی قابضین کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور یہ مقابلہ عملی طور پر شروع ہو چکا ہے،یاد رہے کہ شام میں امریکی افواج کے ترجمان نے چند روز قبل ایک نیوز کانفرنس میں بتایا تھا کہ واشنگٹن حکام کی جانب سے ملنے والے اشارے یہ بتاتے ہیں کہ امریکی افواج عراق اور شام میں اپنی موجودگی جاری رکھنے کے لیے پراعتماد ہیں اور پیچھے ہٹنے کے کوئی آثار نہیں دکھائی دے رہے ہیں تاکہ عراق اور شام سے اچانک اور تیزی سے انخلاء کے نتیجہ میں وہ کچھ نہ ہو جو افغانستان میں ہوا۔