امریکہ یوکرین میں فوج بھیجنے کے لیے تیار

یوکرین

?️

سچ خبریں:امریکی فوج کے 101ویں ایئر بورن ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کا کہنا ے کہ ماسکو اور کیف کے درمیان کشیدگی بڑھنے یا نیٹو کے رکن کسی ملک پر حملہ ہونے کی صورت میں ہماری افواج یوکرین میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی چینل سی بی ایس نیوز نے امریکی فوج کے 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماسکو اور کیف کے درمیان مزید کشیدگی یا نیٹو کے رکن کسی بھی ملک پر حملے کی صورت میں امریکی فوج کا 101 ویں ایئر بورن ڈویژن یوکرین میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔

امریکی چینل نے اس ڈویژن کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل جان لوباس کے حوالے سے اطلاع دی کہ ہم نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں، در ایں اثنا دوسری بریگیڈ کی جنگی ٹیم کے کمانڈر کرنل ایڈون میٹیڈس نے کہا کہ رومانیہ میں تعینات ان کے دستے روسی افواج پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور تربیت کے لیے اہداف طے کر رہے ہیں نیز جنگی مشقیں کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ٹاس نیوز ایجنسی سے سی بی ایس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مجموعی طور پر فورٹ کیمبل، کینٹکی میں 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے ہوم بیس سے 4700 فوجیوں کو نیٹو کے مشرقی حصے کو تقویت دینے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی وجہ سے ہم دہشت گرد بن چکے ہیں:ٹرمپ کے ساتھی

?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے

پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان کا دورہ ایران؛ علاقائی ترقیات مشاورت پر مرکوز ہیں

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: افغانستان کے لیے پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی "محمد

امریکی دارالحکومت میں جرائم کولمبیا اور میکسیکو سے زیادہ ہیں: ٹرمپ

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا

اسرائیل کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا

?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ صبح صیہونی حکومت نے دمشق اور اس کے اطراف میں

ہم نے اپنا سارا گولہ بارود یوکرین کو دے دیا ہے: ٹرمپ

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ

ٹرمپ کی باتیں بائیڈن کی نائب کی زبانی

?️ 8 جون 2021سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے لاطینی امریکہ کے دورے کے دوران ڈونلڈ

یمن کی سعودی عرب کو دھمکی

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سکریٹری نے سعودی اتحاد کو

اسرائیل خوف کی جنگ میں غرق

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت نے لکھا ہے کہ اسرائیل کو اس نوعیت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے