🗓️
سچ خبریں:چینی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین اور روس کے رہنماؤں کی ملاقات سے قبل امریکہ کی جانب سے یوکرین میں جنگ بندی کی درخواست کو مسترد کرنے سے ایک بار پھر یہ ظاہر ہو گیا ہے کہ واشنگٹن کا اصل مقصد تنازعہ کو ہوا دینا اور روس کو کمزور کرنے کے لیے یوکرین کو اپنے مہرے کے طور پر استعمال کرنا ہے۔
گلوبل ٹائمز اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین کے تجزیہ کاروں نے یوکرین کے معاملے پر واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان پائے جانے والے تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ بیجنگ نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی کوشش کی ہے۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے شی جن پنگ کے دورہ روس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس وقت جنگ بندی کی درخواست کی حمایت نہیں کرتے کیونکہ ہم نہیں مانتے کہ یہ ایک منصفانہ اور دیرپا امن کی طرف ایک قدم ہے۔
سی این این نے جمعہ کو اطلاع دی کہ چین کی تجویز میں ایسی جنگ بندی شامل ہو سکتی ہے جو روس کے لیے جوابی کارروائی سے پہلے خود دوبارہ منظم ہونے کا ایک طریقہ ہو،کربی نے کہا کہ اس وقت جنگ بندی عملی طور پر روسی فتح کی تصدیق ہے۔
اپنے یوکرینی ہم منصب دیمیٹرو کولبا کے ساتھ ایک فون کال میں چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے جمعرات کو یوکرین میں بحران کے ممکنہ اضافے پر بیجنگ کی تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ سیاسی حل کو فروغ دینے کے لیے جلد از جلد مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چینی صدر شی جن پنگ پیر 29 مارچ کو روس کا دورہ کریں گے اور یہ دورہ دوستی، تعاون اور امن کو فروغ دینے کے لیے ہوگا۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کی شرط پر دوستوں سے پیسے لانے کیلئے نئے آرمی چیف سمیت سب نےکوششیں کیں، وزیراعظم
🗓️ 15 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے آئی ایم ایف
اپریل
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام کی عرب دنیا میں واپسی کی ضرورت پر زور دیا
🗓️ 13 فروری 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ نے اعلان کیا کہ عراقی پارلیمنٹ کے
فروری
بیٹا مجرم ، باپ منصف؛فیصلہ سب کچھ معاف
🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے قانونی اختیار کا استعمال کرتے
دسمبر
جب تک سرزمین فلسطین کو مکمل آزادی نہیں مل جاتی جدوجہد جاری رہے گی: انصاراللہ
🗓️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو نے تل ابیب کے علاقے
مارچ
میں نے ماضی میں بہت سی غلطیاں کی ہیں: سلمان خان
🗓️ 26 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے اہم انکشاف
جون
چین اور مغربی سوشل نیٹ ورکس
🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: کمپنیوں اور کمپنیوں نے رپورٹ کیا کہ چین اپنے رائے
جنوری
کووڈ 19 ویکسینیشن کا ریکارڈ موبائل فون میں بھی محفوظ ہو سکے گا
🗓️ 5 جولائی 2021نیویارک( سچ خبریں) کووڈ 19 ویکسینیشن کا ریکارڈ اب موبائل فون میں
جولائی
بل گیٹس اور وزیر اعظم کا ٹیلفونک رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال
🗓️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس
اکتوبر