?️
سچ خبریں:امریکہ نے صیہونیوں کے ساتھ خفیہ دفاعی منصوبے میں ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ میں تباہ ہونے کی صورت میں مقبوضہ علاقوں کی تعمیر نو میں مدد کرنے کا وعدہ کیا۔
عرب 48 ویب سائٹ نے صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ مشترکہ دفاعی منصوبے میں صیہونی حکومت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کا وعدہ کیا ہے جس میں بندرگاہیں، بجلی اور مواصلاتی نیٹ ورک نیز پانی کے پائپ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کی صورت تعمیر نو میں مدداس منصوبے کا حصہ خفیہ ہے جبکہ صیہونی حکومت کے صرف چند سیاسی اور سکیورٹی اہلکاروں کو اس کا علم ہے کیونکہ یہ منصوبہ 2018 میں منظور کیا گیا تھا، اس وقت شاید کسی کو یقین نہیں تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کی صورت میں مقبوضہ علاقے تباہ ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت اور امریکہ نے ابھی تک فوجی اتحاد کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے اور صرف انٹیلی جنس، فوجی اور مشترکہ فضائی دفاعی آپریشن کے میدان میں امریکہ اور اسرائیلی کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے درمیان تعاون کی بات کی ہے،صیہونی اخبارنے یہ بھی کہا کہ یہ مشترکہ دفاعی منصوبہ صرف اس صورت میں استعمال کیا جائے گا جب صیہونی حکومت مدد کی درخواست کرے اور امریکی صدر کی جانب سے اسےمنظوری ملے۔


مشہور خبریں۔
18 ویں ترمیم سے زیادہ فنڈز صوبوں کے پاس چلے گئے، این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کرنا ہوگی، سیکریٹری خزانہ
?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس
دسمبر
اسرائیلی حملے کے بعد ٹرمپ کی قطر کے وزیراعظم کے اعزاز میں ضیافت
?️ 13 ستمبر 2025اسرائیلی حملے کے بعد ٹرمپ کی قطر کے وزیراعظم کے اعزاز میں
ستمبر
خوشبو سے خصلت نہیں بدل سکتی
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی سیاسی تجزیہ کاروں کی ایسوسی ایشن کے رکن میس
دسمبر
آنکارا اور تل ابیب کے تعلقات کا مطلب ترکی کا فلسطین کی حمایت سے گریز
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: ترکی ان اسلامی ممالک میں سے ایک ہے جو
اگست
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
ستمبر
ایم کیو ایم پی کی بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی پرامن ریلی پر حلیم عادل کا بیان
?️ 27 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) ایم کیو ایم پی کی بلدیاتی قانون کے خلاف
جنوری
شام میں کیا ہو رہا ہے؟ سڑکوں پر خون کی ندیاں اور اجتماعی قتل عام
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شام میں جاری بحران شدت اختیار کر چکا ہے، جہاں
مارچ
امریکہ کی شکست واضح ہوچکی ہے:عبد المالک الحوثی
?️ 20 اگست 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے یوم عاشورہ کے موقع
اگست