سچ خبریں:سی بی سی نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک چھ سالہ افغان لڑکا جسے 2021 میں کابل سے انخلاء کے دوران اس کے والدین کے بغیر امریکہ لایا گیا تھا، گزشتہ ہفتے اس کی موت ہو گئی ۔
یہ بچہ ان سینکڑوں افغان بچوں میں سے ایک تھا جنہیں 2021 میں ہزاروں افغان خاندانوں اور بالغوں کے ساتھ افغانستان چھوڑنے کے بعد ان کے والدین کے بغیر امریکہ منتقل کیا گیا تھا۔
کچھ معاملات میں، ان کے والدین امریکہ جانے کے لیے ہوائی جہاز میں سوار ہونے کا انتظام نہیں کر سکے اور دوسرے معاملات میں ان کے والدین ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق چونکہ یہ بچے والدین یا قانونی سرپرست کے بغیر امریکہ میں داخل ہوئے تھے، اس لیے ان بچوں کو محکمہ صحت اور انسانی خدمات کے دفتر برائے پناہ گزینوں کی آبادکاری کی تحویل میں رکھا گیا تھا اور انہیں گرفتار کیے گئے دیگر بچوں کے ساتھ امریکہ میکسیکو کی سرحد پررکھا گیا تھا۔
امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات نے ایک بیان میں لکھا ہے کہ بچے کو شدید طبی حالت کی وجہ سے نیشنل چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔
اس سال امریکی وفاقی تحویل میں بچوں کی یہ تیسری موت ہے۔
مشہور خبریں۔
مطلق فتح کے بجائے، ہم مکمل خاموشی تک پہنچ گئے ہیں: لائبرمین
جون
امریکی فوجی قافلہ شام کے نواحی علاقے الحسکہ سے عراق روانہ
مئی
النصیرات کا جرم اور مغربی میڈیا کا دوہرا معیار
جون
یمن اسرائیل کے لیے ایک حقیقی اور موجودہ خطرہ
دسمبر
امریکہ چین سے رابطے کی کوشش کر رہا ہے؛چینی میڈیا کا دعویٰ
مئی
شام سے واشنگٹن کا انخلاء
ستمبر
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی
جنوری
عرب دنیا امریکہ سے ناراض ہے، وجہ ؟
نومبر