🗓️
سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوٹوف نے کہا کہ امریکہ مالی ذرائع سے طالبان پر اپنے مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ریانووستی کی رپورٹ کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سیرومولوٹوف نے بدھ کو ہونے والے ایک سیاسی اجلاس میں کہاکہ بدقسمتی سےامریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات افغانستان کی صورت حال کو مزید خراب کریں گے، انہوں نے افغانستان میں مغربی ممالک کے اقدامات اور پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہاکہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے اور اپنے غلط مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے بجائے، ان ممالک نے اپنے مقاصد اور مطالبات کو آگے بڑھانے کے لیے طالبان کے مالی ذرائع کا سہارا لیا۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ٹارگٹڈ انداز میں جنگ (مغرب اور امریکہ کی طرف سے) ثانوی اہمیت کی حامل ہے، سیرومولوٹوف نے کہا کہ اس غیر تعمیری نقطہ نظر کے برعکس، روس اور اس کے شراکت دار اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں نیز انسداد دہشت گردی کنونشن کے اصولوں کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کے میدان میں شفاف مذاکرات کو مضبوط بنانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہیں۔
سینئر روسی سفارت کار نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں طالبان کے عروج کو انتہا پسندی کی فتح سمجھتی ہیں اور القاعدہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
مشہور خبریں۔
فرانس میں چاقو کے حملے میں 6 بچے زخمی
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فرانسیسی ایلپس کے
جون
اوکیناوا، جاپان میں امریکہ مخالف مظاہرے
🗓️ 15 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ کی جاپان میں واپسی کی 50ویں سالگرہ کے موقع
مئی
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نقصانات کی تفصیل
🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے خلاف
جنوری
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی کورونا کا شکارہو گئیں
🗓️ 8 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں) کورونا کی دوسری بدترین لہر کا شکارہونے والے ملک
مئی
ہمیں ایران اور سعودی عرب کے درمیان اس رفتار کی توقع نہیں تھی: عطوان
🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ نگار نے رائی الیوم اخبار میں
جون
افغانستان میں ایک بڑا چیلنج
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ پینے کے
جولائی
امام خمینی کا استکبار مخالف موقف رائگاں نہیں گیا: یمن کے مفتی
🗓️ 5 جون 2023سچ خبریں:علامہ شمس الدین شرف الدین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام
جون
برکس کیا کرنے والا ہے؟
🗓️ 21 اگست 2023سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
اگست