سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت جلد از جلد شام کے قومی وسائل کی لوٹ مار بند کرے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے پاس ایسی رپورٹس اور دستاویزات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی افواج شام کا تیل چوری کر کے شمالی عراق منتقل کر رہی ہیں، اپنے بیان میں انہوں نے امریکی حکام کا موازنہ ان قزاقوں سے کیا جو شام کے قومی وسائل کو لوٹ رہے ہیں۔
وانگ نے کہا کہ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ شام کی 90 فیصد آبادی اس وقت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے نیز ملک کی دو تہائی آبادی انسانی امداد پر انحصار کرتی ہے اور نصف سے زیادہ آبادی خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہے پھر بھی امریکہ اس ملک کے قدرتی ذخائر لو لوٹنے میں مسروف ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ یہ رپورٹیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب شام کے بہت سے علاقوں پر ابھی بھی امریکہ کا تسلط ہے، تیل اور اناج سمیت قومی وسائل سے مالا مال اس ملک کے اہم علاقوں پر ان کا قبضہ ہے جکبہ بہت سے شامی ملک کے مختلف علاقوں میں امریکی فوج کی موجودگی کو دہشت گردی کی مثال سمجھتے ہیں اور اس کے سخت مخالف ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمنی مزاحمت کو روکنے کا امریکی منصوبہ کیا ہے؟
مئی
پاکستان نے فلسطین کو یو این جنرل اسمبلی کی رکنیت دینےکی قرارداد کی بھرپور حمایت کی، دفتر خارجہ
مئی
کیا امریکہ نیٹو کا وفادار ہے؟
ستمبر
یمن کا صیہونی حکومت کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا مطالبہ
اکتوبر
شامی عوام کے خلاف پینے کا پانی اسلحہ کے طور پر استعمال
اپریل
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
اکتوبر
امریکی انکار کی صورت میں آبادکاری کے منتظر افغانوں کو ملک بدر کردیا جائے گا، اسحٰق ڈار
فروری
کرمان دہشت گردانہ واقعہ کی عرب میڈیا میں کوریج
جنوری