سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں امریکہ سے وابستہ ملیشیا کی جابرانہ کارروائیاں جاری ہیں اور ان جنگجوؤں کی فائرنگ سے ایک شامی کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے شمالی شام میں امریکہ سے وابستہ ملیشیاؤں کی جابرانہ کارروائیوں کے تسلسل کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک شامی اس وقت زخمی ہو گیا جب امریکہ سے وابستہ جنگجوؤں نے شمالی شام کے قامشلی شہر کے مضافات میں واقع الزباء گاؤں کے رہائشیوں اندھا دند فائرنگ کی۔
مقامی ذرائع نے سانا کو بتایاکہ امریکہ سے وابستہ قسد دہشتگرد تنظیم کے جنگجوؤں نے قامشلی کے مضافات میں واقع الزباء گاؤں کو گھیرے میں لے لیا اور دیہاتیوں پر گولیاں چلا دیں نیز ان کے گھروں پر دھاوا بولا جس کے نتیجہ میں ایک شہری شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امریکی حمایت یافتہ عسکریت پسند 15 شہریوں کو اغوا کرکے خطے میں اپنے فوجی اڈوں پر لے گئے یاد رہے کہ شمالی شام میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی کئی بار امریکہ کے اشاروں پر ان علاقوں کے شہریوں کو پریشان کرچکے ہیں،انھیں پکڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیتے ہیں تاکہ زبردستی اپنے گروہ میں شامل کیا جاسکے۔