?️
ساتھ دنوں کے بعد پاکستان کرونا ویکسین کا آغاز ہوگا: اسد عمر
اسلام آباد(سچ خبریں) چین نے اپنی فرم سائینوفارم کی کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان کو دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اگلے ہفتے سے پاکستان میں ویکسین نیشن کا آغاز ہوگا انہوں نے کرونا ویکسین کا نظام قائم کر دیا گیا ہے جس کے تحت ملک میں سینکڑوں ویکسین نیشن کا نظام قائم کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسدعمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگلے ہفتے سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ ‘ویکسی نیشن کا نظام قائم کر دیا گیا ہے، ملک میں سیکڑوں ویکسی نیشن مراکز کووڈ 19 کی ویکسین لگائیں گے’۔انہوں نے کہا کہ ‘انشااللہ اگلے ہفتے سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن شروع ہوگی’۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس ویکسین لگانے کے لیے ایک جامع پلان مرتب کرلیا ہے۔
بدھ کو این سی او سی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ کووڈ 19 ویکیسن لگانے کی تیاری کے لیے اسٹاف کی تربیت اور دیگر انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔
ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ویکسین حکمت عملی پلان کو وفاق نے تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد مرتب کیا ہے جبکہ یہ پلان بہترین مروجہ عالمی اصولوں اور صحت کی گائیڈلائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ چین نے اپنی فرم سائینوفارم کی کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
دونوں حکومتوں کے ذرائع نے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتہ کو پاکستان پہنچے گی۔پاکستان میں اب تک 3 کورونا یکسینز کی منظوری دی جاچکی ہے جن میں آکسفورڈ۔ایسٹرازینیکا، چین کی سائینوفارم اور روس کی اسپوتنک فائیو ویکسینز شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ان ویکسینز کی افادیت، معیار اور محفوظ ہونے کا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہہ چکے ہیں کہ پاکستان، چین کی کانسینو بائیولوجِکس انکارپوریشن کے ساتھ معاہدے کے تحت ویکسین کی کروڑوں خوراک حاصل کر سکتا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کانسوینو کی ویکسین کے پاکستان میں تیسرے مرحلے کے ٹرائلز جلد مکمل ہونے والے ہیں اور فروری کے وسط تک اس کے ابتدائی نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔
حکومت پاکستان کو چین کی طرف سے ویکسین کی اضافی 10 لاکھ خوراک بطور عطیہ ملنے کی بھی امید ہے۔حکومت کی ٹاسک فورس برائے کووڈ 19 کی رکن ڈاکٹر غزنا خالد نے کہا تھا کہ پاکستان متعدد مارکیٹس سے ویکسین حاصل کرے گا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی طاقت کا دشمن نے بھی کیا اعتراف
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کو غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کے بارے
اکتوبر
حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 12 صہیونی فوجی ہلاک و زخمی
?️ 4 جون 2026سچ خبریں: صہیونی ریاست کے نیٹ ورک کان کے مطابق، گزشتہ دنوں میں
جون
بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے صارفین پریشان
?️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے
فروری
کیا محمد بن سلمان تخت شاہی کے قریب پہنچ چکے ہیں؟
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں شاہ سلمان کی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت اور
مئی
امریکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں:رابرٹ مالی
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے نے بی بی سی
فروری
شفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک باسم نعیم
نومبر
فیس بک مارکیٹ پلیس کا غلط استعمال، یورپی یونین نے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ لگادیا
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے فیس بک کے صارفین کو کلاسیفائیڈ اشتہارات
نومبر
صیہونی جنرل کا مزاحمتی تحریک کے مقابلہ میں ناکامی کا اعتراف
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ایک جنرل نے اعتراف کیا کہ آئرن ڈوم
اپریل