?️
سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو دیر گئے کہا کہ واشنگٹن توانائی کے ذخائر کو بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق امریکہ یورپ کے لیے روسی گیس کے متبادل کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس حقیقت کے باوجود کہ مغربی ممالک نے روس کے خلاف وسیع پابندیاں عائد کر کے اس ملک کے توانائی اور ایندھن بردار جہازوں کی یورپی یونین کو برآمدات روک دی ہیں واشنگٹن اس بحران کا ذمہ دار ماسکو کو ٹھہراتا ہے تاکہ وہ اپنی ذمہ داری سے خود کو مبرا کرسکے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے بدھ کی شام دعویٰ کیا کہ پیوٹن توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں لیکن ہمیں اس مسئلے کی توقع تھی اور ہم نے اس کے لیے تیاری کر لی ہے۔
اس سے قبل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ یورپی باشندے توانائی کے شعبہ میں روس کے حوالے سے اپنے لیڈروں کی غیر معقول اور مضحکہ خیز پالیسیوں کی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں جب کہ اس کے فوائد امریکا کو مل رہے ہیں۔
یوکرین کی جنگ کے تناظر میں یورپی یونین اور بلاک کے ممالک نے انفرادی طور پر حالیہ مہینوں میں روسی تیل، گیس اور کوئلے پر انحصار کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات کی وجہ سے مغرب میں توانائی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور موسم سرما کے قریب آنے کی وجہ سے اس اتحاد کو خطرہ ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپیوں کی پالیسی کو خودکشی قرار دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارت کیخلاف آپریشن نوازشریف کی زیر نگرانی بنا۔ عظمی بخاری
?️ 13 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ بھارت
مئی
موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ ایک بار پھر گھٹائی
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس جمعہ کو خبر دی ہے
ستمبر
کیا صیہونی غزہ والوں کو نقل مکانی پر مجبور کر سکیں گے؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر خزانہ نے غزہ کے باشندوں کے خلاف اپنے
جنوری
سوڈان: پاکستان سمیت دیگر ممالک کے 150 افراد، امریکی سفارتی عملے کا بحفاظت انخلا
?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) افریقی ملک سوڈان میں مسلح افواج کے درمیان خون
اپریل
یمنی انصاراللہ نے امریکہ سے کیا کہا؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: عمان میں بلنکن کے ساتھ 5 عرب ممالک کے وزراء
نومبر
سول ایوی ایشن کا آڈٹ، عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم رواں ماہ پاکستان آئے گی
?️ 15 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او)
جنوری
افغانستان میں خشخاش کی بڑھتی ہوئی کاشت
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی رپورٹ
نومبر
صہیونیوں کو مغربی کنارے سے خدشات
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی عہدیدار
مارچ