🗓️
سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر نے کہا کہ امریکہ قیدیوں کی رہائی کے لیے قطر سمیت حماس کے تعلقات رکھنے والے متعدد ممالک سے بات چیت کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے لیے امریکی امداد مقبوضہ علاقوں تک پہنچ چکی ہے اور یہ امداد جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیلی پناہ گزینوں کے لیے تیارہیں ؟
انہوں نے کہا کہ انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں اپنے ذخیرے سے فضائی دفاعی میزائلوں کی فراہمی کی تجدید کی ہے۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل اور مصر کے ساتھ غزہ میں شہریوں کے لیے ایک محفوظ راستہ بنانے کے لیے تبالہ خیال کر رہے ہیں۔
جان کربی نے مزید کہا کہ حماس نے جو کیا ہے اس کے ذمہ دار غزہ کے شہری نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم قطر سمیت کئی ممالک کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں جن کے حماس کے ساتھ تعلقات ہیں تاکہ قیدیوں کو رہا کیا جا سکے۔
وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا کہ جو چیز صورتحال کو مشکل بناتی ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ حماس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے امریکی کہاں ہیں نیز ہمارے پاس ان کی صحت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ اسرائیل کو بچا سکے گا؟
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ وہ اس وقت اسرائیل کے خلاف حملوں میں اس ملک کے 22 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتا ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ 17 دیگر امریکی شہریوں کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم دشمنوں کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں:یمنی عہدیدار
🗓️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ حکومت کے میڈیا امور کے سربراہ
مارچ
فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم
🗓️ 29 جنوری 2021فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم اسلام
جنوری
غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی و دیگر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم
🗓️ 11 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ
مارچ
حریت رہنما ﺅں ، تنظیموں کا کپواڑہ قتل عام کے شہدا ءکو شاندار خراج عقیدت
🗓️ 27 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل
جنوری
بحیرہ کاسپین کے ساحل تک پہنچنے کا سنہرا نیٹو کا خواب
🗓️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں سابق برطانوی سفیر سر ایڈم
اکتوبر
سعودی عرب میں 3 افراد کو پھانسی
🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں
جون
افغان خانہ جنگی کا نقصان پاکستان کو بھی ہوگا
🗓️ 11 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے
جولائی
رانا ثناءاللہ کے دل کے ساتھ جدید ترین پیس میکر نصب کردیا گیا
🗓️ 14 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) عارضہ قلب میں مبتلاء وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
نومبر