?️
سچ خبریں:امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی روس کے لیے برآمدات پر پابندی لگا کر اس ملک پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بلومبرگ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی روس کو تقریباً تمام اشیا کی برآمد پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں، بلومبرگ خبر رساں ایجنسی نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے بعض اہم اتحادی، بشمول امریکہ اور یورپ ، روس کو برآمدات پر مکمل پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو یوکرین جنگ کی وجہ سے روس پر اقتصادی دباؤ کو سنجیدگی سے بڑھاتا ہے۔
اس معاملے سے واقف ذرائع نے بتایا کہ G7 حکام مئی میں جاپان میں ہونے والے G7 سربراہی اجلاس سے قبل اس معاملے پر بات کر رہے ہیں،مغربی رہنماؤں کا ہدف یہ ہے کہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک اس روس مخالف کاروائی میں شامل ہوں، تاہم یہ تجویز ابھی زیر بحث ہے اور اس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق یہ نقطہ نظر جس پر مغربی سفارتی نمائندوں کی طرف سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، روس کے خلاف موجودہ پابندیوں کے طریقہ کار کو تبدیل کر سکتا ہے اور اس ملک کی تمام برآمدات کو شامل کر سکتا ہے، جب تک کہ بعض معاملات میں استثنیٰ کا اطلاق نہ کیا جائے، واضح رہے کہ موجودہ معیار کے مطابق، روس کو تمام سامان کی برآمد کی اجازت ہے اگر وہ پابندیوں کی فہرست میں نہ ہو۔
باخبر ذرائع کے مطابق، اگر گروپ آف سیون کے رہنما اس فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں تو خوراک سمیت ادویات اور زرعی مصنوعات کو ممکنہ طور پر اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
حکومت کے جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے بلوچ مظاہرین سے مذاکرات جاری
?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ بلوچستان
دسمبر
تحریک انصاف نے دوست ملک کے کہنے پر ہی 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کی
?️ 18 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سلمان اکرم راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے
اکتوبر
وزیراعظم نے کابینہ کے تمام اراکین کو نمازِ جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےوفاقی وزیر
اکتوبر
خلا سے لی گئی ماؤنٹ ایورسٹ کی تصویر ڈھونڈنے میں صارفین کی دلچسپی
?️ 3 دسمبر 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ ہے
دسمبر
اکثر فرانسیسیوں کی ہڑتال جاری
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ فرانسیسی
مارچ
افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا پر وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے
جولائی
ترکی اور روس کے درمیان فوجی تعاون پر امریکہ کا ردعمل
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے بعض اطلاعات کے
اگست
اسرائیل کے حساس مراکز کی معلومات ایران کے اختیار میں
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ٹی وی چینل 7 نے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور
مارچ