سچ خبریں:یمنی انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ظلم اور بربریت کے ذریعہ پوری دنیا کی قوموں کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یمن کی انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ، صیہونیوں اور ان کے حواریوں نے قوموں کو غلام بنانے اور ظلم و بربریت کا سامنا کرنے اور لوگوں پر غلبہ پانے کے لیے لوگوں کے احساس ذمہ داری کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے، سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی نے صنعاء میں پیغمبر اکرم کے یوم ولادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ظالم اور استکباری طاقتیں اپنے تسلط کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں جس کے لیے یہ لوگوں کو نبیوں اور رسولوں اور آسمانی تعلیمات اور دین سے دور کرتے ہیں، مذہب کے نام پر بگاڑ اور فساد پھیلاتے ہیں اور رشتوں کو حرام اور ہم جنس پرستی جیسے گھناؤنے جرائم کو پھیلاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھے اعمال کا نہ ہونا اور ان کی جگہ برے خیالات اور بدعنوان مقاصد زندگی کو ایک عظیم مصیبت میں بدل دیتے ہیں، الحوثی نے کہا کہ انسانی مصائب کی بنیادی وجہ ہدایت اور الٰہی تعلیمات کے راستے سے دور ہونا ہے جس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا اور اس کا کوئی بہتر متبادل تلاش نہیں کر سکتا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن پر دستخط ہو گئے
جولائی
ویکسین نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بندکی جائیں: سندھ وزیر اعلیٰ
جون
مصری وفد غزہ اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کا خواہاں
اگست
آیت اللہ خامنہ ای کی تقریر پر عرب میڈیا کا ردعمل
جون
بائیڈن اور نیتین یاہو کی پس پردہ جنگ،وجہ؟
جون
صیہونی ریاست کے اہم کارروائی افسر پیجری تقریب میں موجود
اپریل
بلاول کل ناسمجھی میں گفتگو کررہے تھے: وزیر خارجہ
جولائی
اسرائیلی فوج ایک خطرناک موڑ کی طرف گامزن
مارچ