?️
سچ خبریں:جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اور ان کے امریکہ اور جنوبی کوریا کےہم منصب شمالی کوریا کے جوہری اسلحہ کی تخفیف پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر متفق ہیں۔
کیوڈو نیوز ایجنسی نے جمعرات کواپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں بات چیت کے دوران امریکہ ، جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کو غیر مسلح کرنے کے لیےسفارتی کوششوں کو مضبوط بنانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔
یادرہے کہ 15 ستمبر کو شمالی کوریا کے دو بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چونگ یی یونگ اور جاپان کے وزیر خارجہ موتاگی کے درمیان سہ فریقی ملاقات ہوئی جس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے موتاگی نے وزارتی اجلاس کو خیالات کا تبادلہ کرنے کا ایک بہت اچھا موقع قرار دیتے ہوئے کہاکہ میں نے اس میٹنگ میں کہا کہ شمالی کوریا کی حالیہ ایٹمی اور میزائل سرگرمیاں ، بشمول میزائل لانچ ، جاپان ، خطے اور بین الاقوامی برادری کے لیے خطرہ ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق بلینکن نے اجلاس میں جزیرہ نما کوریا کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنے کی کوشش میں جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مشاورت اور تعاون جاری رکھنے پر مبنی امریکہ کے عزم پر زور دیا ۔
یادرہے کہ تینوں سفارتکاروں کی آخری ملاقات مئی میں جنوبی کوریا کی میزبانی میں لندن میں جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی ، جہاں موتاگی نے کہا کہ انہوں نے دیگر علاقائی اور عالمی مسائل جیسے میانمار ، چین اور موسمیاتی تبدیلی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان علاقوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
یوکرائن میں فوجی آپریشن صحیح اور بروقت تھا :پوٹن
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: روسی صدر پوٹن نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے فیصلے
مئی
قیدیوں کے معاہدے کے حوالے سے حماس کی جانب سے مثبت جواب
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے
فروری
کورونا: مزید 137 مریض جان کی بازی ہار گئے
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس روزانہ سیکڑوں افراد کی جانیں لے رہا
اپریل
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان نے بذریعہ وڈیو لنک پیشی کی اجازت کیلئے نئی درخواست دائر کردی
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایسے میں کہ جب لاہور ہائی کورٹ کا لارجر
مئی
اسرائیل بحران کا شکار، ایک چوتھائی ملازمین ہوں گے برطرف
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: آج صبح Knesset کی اقتصادی کمیٹی کے کل کے اجلاس
دسمبر
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثناءاللہ
?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ
جون
بھارت افغانستان میں امن نہیں چاہتا: منیر اکرم
?️ 10 اگست 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب منیراکرم
اگست
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات، قیاس آرائیوں کا بازار گرم
?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک ماہ بعد جیل سے رہا ہونے کے بعد
جون