🗓️
سچ خبریں: حماس کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے اب تک الشفاء اسپتال کے اردگرد 400 سے زائد افراد کو شہید کیا ہے۔
غزہ میں حماس کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الشفاء اسپتال اور اس کے اطراف میں قابض فوج کے حملے کو 13 دن گزر چکے ہیں اور عالمی برادری نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الشفاء اسپتال میں صہیونی جرائم انسانیت کی توہین
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے ہسپتال کے اردگرد 1050 گھروں کو نشانہ بنایا ہے، ہم امریکہ، عالمی برادری، بعض یورپی ممالک اور قابض حکومت کو اس نسل کشی کے جرم کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔
حماس کے میڈیا آفس نے مزید کہا کہ صہیونی فوج اب بھی اسپتال میں 107 مریضوں کو غیر انسانی حالات میں یرغمال بنائے ہوئے ہے اور الشفاء اسپتال کے ارد گرد 400 سے زیادہ افراد کو شہید کر چکی ہے۔
دوسری جانب بیت لاہیا کے کمال عدوان اسپتال کے سربراہ احمد الکحلوت نے بھی کہا کہ طبی عملہ انتہائی مشکل حالات میں کام کرتا ہے جب کہ یہ اسپتال بیمار اور شدید زخمیوں کے لیے ہے لیکن یہاں علاج کے لیے ضروری سہولیات فراہم نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: الشفا اسپتال میں قابضین کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام
الکحلوت نے مزید کہا کہ طبی سہولیات اور ضروریات کی کمی کے باوجود، ہم اپنا فرض ادا کررہے ہیں لیکن غزہ میں صحت کا نظام تباہ ہونے والا ہے۔
مشہور خبریں۔
اوپو کے آئی فون اور سام سنگ کے ٹکر کے فون متعارف
🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے سال
جنوری
معیشت کے اعتبار سے پاکستان کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔احسن اقبال
🗓️ 2 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ
جون
یوکرین جنگ کی کمانڈ کس کے ہاتھ میں ہے؟ یوکرینی قیدی کا انکشاف
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:روسی فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے یوکرینی فوجی کا کہنا ہے
جون
امریکہ اور سعودی عرب پر سابق لبنانی وزیر کا بہت بڑا الزام
🗓️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:لبنان کے سابق وزیر نے لبنان کی نئی کابینہ کی تشکیل
اپریل
خانہ خدا کے 15 لاکھ سے زائد عرفات پہنچے
🗓️ 15 جون 2024سچ خبریں: عیدالاضحیٰ کے موقع پر سعودی کیلنڈر کے مطابق 9 ذی الحج
جون
تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات
🗓️ 12 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پاکستان
جنوری
غزہ میں منڈلاتے جنگ کے بادل، مصر اور اقوام متحدہ نے اہم اعلان کردیا
🗓️ 30 اپریل 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر اور اقوام متحدہ نے بیت المقدس میں کشیدگی
اپریل
عراق میں ترک فوجیوں کی کوئی گنجائش نہیں؛عراقی پارلیمانی اتحاد
🗓️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد الصادقون کے نمائندے نے عراق میں ترکی
اپریل