اقوام متحدہ کے ماہرین نے فلسطینیوں کو دانستہ پیاسا اور بھوکا رکھنے کی مذمت کی

ماہرین

?️

اقوام متحدہ کے ماہرین نے فلسطینیوں کو دانستہ پیاسا اور بھوکا رکھنے کی مذمت کی
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو صاف پانی سے محروم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ اسرائیل دانستہ طور پر پیاس کو فلسطینیوں کے خلاف ایک "خاموش مگر مہلک ہتھیار” کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ان ماہرین نے ایک بیان میں کہا پانی اور خوراک کی فراہمی بند کرنا دراصل ایسا خاموش بم ہے جو سب سے زیادہ بچوں اور نومولودوں کو نشانہ بناتا ہے۔ ماؤں کی گود میں بچوں کی موت کا منظر ناقابل برداشت ہے۔ عالمی رہنما کیسے سکون سے سو سکتے ہیں جب یہ مصیبت جاری ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملے اور محاصرے کی وجہ سے غزہ کی دو ملین سے زائد آبادی بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکی ہے، جس میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت بھی شامل ہے۔ اس بحران کی وجہ سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق، اسرائیل نے اکتوبر 2023 کے بعد سے بار بار غزہ کے واٹر پلانٹس، کنوؤں، پائپ لائنز، ڈی سیلینیشن پلانٹس اور نکاسی آب کے نظام کو نشانہ بنایا۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 89 فیصد پانی و صفائی کی بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں، اور 90 فیصد سے زائد گھریلو سطح پر پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے ان اقدامات کو عالمی فوجداری عدالت کے روم اسٹیچوٹ کے تحت جنگی جرائم تصور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوراک، ادویات اور پانی کی ترسیل کو روکنا انسانوں کو جسمانی طور پر ختم کرنے کی کوشش کے مترادف ہے، جو نسل کشی کی ایک شکل ہے۔
اقوام متحدہ کے ان ماہرین نے یاد دلایا کہ عالمی عدالت انصاف (ICJ) نے 9 جولائی 2024 کو دیے گئے مشاورتی فیصلے میں واضح کیا کہ قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ فلسطینیوں کو خوراک اور پانی جیسی بنیادی ضروریات فراہم کرے۔ لیکن اس کے برعکس، اسرائیل نے ہنگامی پانی کی ترسیل تک محدود کر دی ہے، جس کی وجہ سے لوگ آلودہ اور غیر محفوظ پانی پر انحصار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ایندھن کی قلت کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، اور اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی UNRWA کی طرف سے چلنے والے پانی کے کنویں، جو لاکھوں لیٹر پانی روزانہ فراہم کرتے تھے، بندش کے خطرے سے دوچار ہیں۔
ماہرین نے مزید خبردار کیا کہ گرمیوں کے موسم میں صاف پانی کی عدم دستیابی اور ناقص صفائی کے حالات موت اور بیماریوں کو بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر بحری امداد، ایندھن، پانی اور طبی سامان کی غزہ ترسیل کا مطالبہ کیا۔
آخر میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس غیر انسانی اور غیر قانونی محرومی کا فوری خاتمہ کرے اور غزہ میں پانی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات کو بحال کرنے کے لیے فوری عملی اقدامات کرے۔
یاد رہے کہ یہ ماہرین اقوام متحدہ کے ملازم نہیں ہوتے اور نہ ہی انہیں تنخواہ دی جاتی ہے۔ یہ ماہرین انسانی حقوق کے آزاد ماہرین ہوتے ہیں جنہیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے نامزد کیا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے: زوہا رحمٰن

?️ 2 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمٰن کا کہنا ہے

صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی نازک صورتحال

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی جیلوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں اور دستاویزات سے معلوم

فیس بک سے ایران سے متعلق اکاؤنٹس کا مجموعہ حذف

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی

چین کا امریکہ کی جانب سے نئے معاشی تناؤ کے خلاف انتباہ 

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کے روز

یوکرین کی جنگ امریکہ کے زوال کو کیسے ظاہر کرتی ہے؟

?️ 22 اپریل 2023سچ خبریں:یورپی عوام کا یوکرین میں جنگ جاری رکھنے کی حکمت عملی

امریکی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کا باضابطہ آغاز ڈکس وِل

عیدالاضحی پر ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹرز ایک دن بند رہیں گے

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز

اسرائیل کے خلاف ایران کے ردعمل 

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے