سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمنی امور نے اعلان کیا کہ اس تنظیم نے جنگ بندی کو ممکنہ طویل ترین مدت کے لیے بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے اعلان کیا کہ اس تنظیم نے یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے ایک نئی تجویز پیش کی ہے، گرنڈ نے الجزیرہ نیوز چینل کو بتایا کہ ہم نے یمن میں سرگرم مختلف فریقوں کو تجویز پیش کی کہ جنگ بندی کو ممکنہ طویل ترین مدت تک بڑھایا جائے اور ہم اپنی تجویز پر یمنی فریقوں کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تمام فریقوں کے درمیان تعمیری تشخیص ہونی چاہیے، واضح کیا کہ جنگ بندی ایک عظیم کامیابی تھی اور ہمیں امید ہے کہ یمن میں ایک حتمی حل اور ایک مستقل جنگ بندی تک پہنچا جا سکتا ہے جس کے ذریعہ اس ملک میں جاری جنگ کا خاتمہ ہوجائے۔
اقوام متحدہ کے اس عہدہ دار نے جارح سعودی اماراتی اتحاد کی طرف سے جنگ بندی کی سیکڑوں خلاف ورزیوں کا حوالہ دیئے بغیر دعویٰ کیا کہ اگر یمنی فریقین کی جانب سے سیاسی عزم نہ ہو تو ہم کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں یمن کے امور کے لیے امریکی ایلچی نے گزشتہ ماہ ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ سعودی اتحاد صنعا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے ایک وسیع تر معاہدہ طے کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
مشہور خبریں۔
2021 میں اقوام متحدہ کے 25 امن فوجی ہلاک
فروری
چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالتی نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کروادیں
جنوری
پاکستان کو ریڈ لیسٹ میں رکھنے کا معاملہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اپنی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کردیا
اگست
9/11 امت مسلمہ پر مکمل تسلط کا امریکی بہانہ تھا: انصاراللہ
جون
یوکرین اور جدہ اجلاس میں کیا ہوا؟
اگست
بغداد ایئرپورٹ شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی یادگاری تقریب کے لیے تیار
جنوری
بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراض پر سماعت، فیصلہ محفوظ
دسمبر
غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی اٹھائی جائے: قطر
اکتوبر