سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ سے غیر جانبدارانہ موقف اور سعودی عرب کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا ساتھ نہ دینے کا مطالبہ کیا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمنی صورتحال میں سعودی عرب کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے سعودی پروپیگنڈے کو سیاہ، گندا اور گمراہ کن قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے اس سلسلے میں کہا کہ اقوام متحدہ بالخصوص یمن کے لیے اس کے ایلچی سے ہماری توقع یہ ہے کہ وہ سعودیوں کے گمراہ کن پروپیگنڈے کی حمایت اور ساتھ نہ دیں،محمد عبدالسلام نے اس سلسلے میں اپنے تبصروں کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سیاہ اور نامناسب پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو یمن کی صورتحال پر غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرنا چاہیے، یاد رہے کہ انصاراللہ کے ترجمان نے پہلے بھی کہا تھا کہ یمن پر سعودی حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جارح جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اصرار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صنعا ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے میں ناکامی اور الحدیدہ میں ایندھن اور خوراک لے جانے والے بحری جہازوں پر پابندی سعودیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی واضح مثالیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا پی ٹی آئی کے قاعدین بھی پارٹی کے بانی کی رہائی نہیں چاہتے؟
جون
حزب اللہ کے اس اقدام نے صہیونیوں کو بہت الجھا دیا
جون
مراد سعیدنے کارکردگی میں سب وزراء کو پیچھے چھوڑ دیا
فروری
شام کے خلاف ترکی کی ایک بار پھر جارحیت،عوام کا کیا قصور؟
ستمبر
نیتن یاہو وائٹ ہاؤس جانے کے لئے بے صبری سے منتظر
جون
وزیر تعلیم کا پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور
مارچ
پاک بحریہ نےقومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش کیا
اکتوبر
سینیٹ نے ریپ ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کیلئے بل کی منظوری دے دی
ستمبر