سچ خبریں:لبنانی صدر نے UNFIL کے کمانڈر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اقوام متحدہ کو لبنان پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔
النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFEL)کے کمانڈر سٹیفانو ڈیل کول سے ملاقات کے دوران ان کے مشن کے اختتام کے موقع پر انہیں لبنانی نیشنل سروس میڈل پیش کیا۔
رپورٹ کے مطابق عون نے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے پر شدید مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کو صیہونی حکومت پر دباؤ ڈال کر ان اقدامات کو ختم کرنا چاہیے، میشل عون نے بین الاقوامی قوانین اور چارٹر کے مطابق لبنان کے زمینی، سمندری اور فضائی حقوق اور خودمختاری پر زور دیا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے شام کی سرزمین کو نشانہ بنانے کے لیے بارہا لبنانی فضائی حدود کا استعمال کیا ہے جبکہ لبنان نے کئی بار اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے خلاف اس مسئلے کی شکایت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان کی فضائی ، زمینی اور سمندری حدود میں بار بار صیہونی تجاوزات سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی صریح خلاف ورزی ہے جو 2006 کی 33 روزہ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری کی گئی تھی، لبنان میں مقیم اقوام متحدہ کے امن دستوں نے بارہا اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت روزانہ کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتی ہے اور لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ڈبل گیم کھیلی، فائدہ کیا ہوا بے نقاب ہوگئے، عمران خان
دسمبر
جرمنی میں Schultz کی چانسلر شپ کا خاتمے
دسمبر
شہباز گل نے قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا
نومبر
عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آج ہی معطل کرنےکی استدعا مسترد
اکتوبر
امریکا میں ایک سیاہ فام لڑکی پولیس کی نسل پرستی اور دہشت گردی کا شکار ہوگئی
اپریل
’جائز مطالبات‘ پورے نہ ہوئے تو اتوار سے سول نافرمانی تحریک کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گا، عمران خان
دسمبر
صہیونی حکومت کے شام پر 5 گھنٹوں میں 60 حملے
دسمبر
ہماری اصل جنگ صہیونی دشمن کے ساتھ
جنوری