سچ خبریں:ایک صہیونی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرقی افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسرائیل کی ایک غیر سرکاری امدادی تنظیم IsraAID نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرقی افغانستان میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے میں متاثر ہونے والے افراد کے لیے کام کر رہی ہے ، اس زلزلہ میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک، کم از کم 2000 زخمی اور ہزاروں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیل نیوز C-21 نے انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹیو جٹمن پولائزر کے حوالے سے کہا کہ یہ سرگرمی بین الاقوامی بحران کے وقت امداد فراہم کرنے کے لیے تنظیم کے عزم کے فریم ورک کے اندر کی جاتی ہے اور ہم متاثرین کے ساتھ دیرپا تعلقات چاہتے ہیں، یاد رہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبوں میں زلزلہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے تنظیم کی نام نہاد کوششوں کے بارے میں چند باتیں غور طلب ہیں؛سب سے پہلے ایسا لگتا ہے کہ یہ عطیات جمع کرنے اور ان علاقوں میں انسانیت کے مقصد سے بھیجے جانے سے پہلے افغان عوام کی نظروں میں صیہونی حکومت کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش ہے۔
وہ کوششیں جو صیہونی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہیں اور اس نے مختلف ذرائع سے خاص طور پر بعض اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کی ہے،اس معاملے میں دوسرا پہلو جس کے بارے میں غور کیا جاسکتا ہے وہ یہ ہے کہ اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ادارہ کابل سے کچھ افغانوں کو باہر لے جانے میں ملوث تھا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حزب اللہ کے ساتھ لڑنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
نومبر
بیرسٹر گوہر نے اسد مجید کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کردیا
مارچ
ایرانی میزائلوں کے دھماکہ خیز وار ہیڈز اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ:صیہونی تجزیہ کار
دسمبر
انصاراللہ کا انگوٹھا اسرائیل اور امریکہ کی شہ رگ پر
جنوری
زیاد النخالہ اور سید حسن نصر اللہ کے درمیان گفتگو مین کیا ہوا؟
فروری
دہشت گردانہ حملوں میں افغانستان دنیا میں سرفہرست
مارچ
دل بڑا کریں، وزیراعظم والا چکر چھوڑیں، صدر بن جائیں‘
جنوری
حماس کے سامنے رکھا جانے والا نیا صیہونی معاہدہ
مئی