افغانستان میں کوئی حکومت نہیں:یورپی یونین

افغانستان

🗓️

سچ خبریں:تاشقند اجلاس میں موجود یورپی یونین کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کسی نے بھی طالبان کو افغانستان کے حکام نہیں کہا۔
یورپی یونین کے خصوصی نمائندے تھامس نکولسن نے طالبان کے ایک رکن کے بیان جس میں کہا گیا تھا کہ کہ تاشقند اجلاس میں طالبان کو افغانستان کی حکومت قرار دیا گیا تھا اور یہ ایک سرکاری حکومت ہے ، پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی حکومت نہیں ہے۔

تھامس نکلسن نے ٹوئٹر سوشل نیٹ ورک پر اپنے ذاتی صفحے پر لکھا کہ تاشقند اجلاس میں کسی بھی نمائندے نے طالبان کو افغانستان کی سرکاری حکومت قرار نہیں دیا، انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین طالبان کو افغانستان کی حکومت تسلیم نہیں کرتی۔

نکولسن نے واضح کیا کہ میں نے "حکومت” یا "حکمران حکام” کا لفظ استعمال نہیں کیا بلکہ صرف "طالبان” کا لفظ استعمال کیا، انہوں نے طالبان حکومت کے اس رکن سے کہا کہ وہ سننے کا ہنر سیکھیں۔

واضح رہے کہ تاشقند اجلاس کے بعد طالبان کے رکن محمد جلال نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا تھا کہ تاشقند اجلاس میں شریک ممالک کے نمائندوں بشمول امریکہ نے اپنی تقاریر میں افغان حکومت کی اصطلاح استعمال کی، انہوں نے تاشقند اجلاس کو طالبان کو تسلیم کرنے کا پہلا مرحلہ قرار دیا۔

 

مشہور خبریں۔

خصوصی کابینہ کمیٹی کا اجلاس،پاکستان اور برطانیہ میں ریٹرنز اینڈ ریڈامیشن اور مجرمان حوالگی معاہدوں پر گفتگو

🗓️ 14 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت خصوصی کابینہ کمیٹی

مقبوضہ فلسطین سے صیہونیوں کے فرار میں تیزی

🗓️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ حال ہی میں

سپر کمپیوٹر کا دور گزر چکا ہے: صدر مملکت

🗓️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ

سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابات کیلئے فنڈز کا معاملہ دوبارہ قومی اسمبلی کو بھیج دیاگیا

🗓️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا پر وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا

🗓️ 19 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے

کیا صیہونی غزہ میں ہونے والی شکست کا بدلہ مغربی کنارے کی زرعی زمینوں سے لے رہے ہیں؟

🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: ایک ممتاز یورپی میگزین نے مغربی کنارے میں رہنے والے

اسرائیل نے غزہ میں زندگی کی تمام نشانیاں تباہ کر دی

🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت سے منسلک فیلڈ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، میئر مرتضیٰ وہاب، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی کے امیدواروں کے مدِمقابل

🗓️ 5 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آج ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے