?️
سچ خبریں:اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان سے امریکی انخلا پر تشویش ان تمام ممالک کی مشترکہ وجہ ہے جو کسی نہ کسی طرح افغانستان کی موجودہ صورتحال سے متاثر ہوتے ہیں ، خاص طور پر اس ملک سے امریکہ کے تباہ کن انخلاء کے بعد اور اس تشویش کی وجہ ہر ملک میں دوسرے ملک سے مختلف ہے ، تاہم اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں اور تکفیری گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن سکتا ہے جو خطے اور ممالک کی سلامتی اور استحکام میں خلل ڈال سکتا ہے۔
افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں علاقائی اور بین الاقوامی ممالک میں ایک غیر معمولی تشویش ہے لیکن یہاں ایک اور تشویش پائی جاتی ہےجو باقی تشویشوں سے مختلف ہے ، یہ صیہونی حکومت کی تشویش ہے جو تکفیری-وہابی گروہوں کی وجہ سے نہیں ہے کیونکہ یہ گروہ کبھی اس حکومت کے لیے خطرہ نہیں رہے بلکہ ان کے تمام اعمال ،افعال اور وسائل صیہونیوں کے مفاد میں رہے ہیں۔
درحقیقت اسرائیل کوتشویش یہ ہے کہ اسے مقبوضہ فلسطین میں افغان منظر نامے کے دہرائے جانے کا خدشہ ہے اس لیے اپنے آپ کو دنیا کا مالک سمجھنے والا اور جدید ترین اسلحہ سے لیس فوج کا مالک افغانستا میں بھاگنے پر مجبور ہوا،یہ اسرائیلی تشویش کی حقیقت ہے جس نے آج اسرائیل کے سیاسی حلقے کو پریشان کر رکھا ہے،امریکی عوام کو افغانستان میں شکست ہمیشہ یادرہے گی۔
اس کے علاوہ اسرائیلیوں سمیت بہت سے لوگوں کے لیے یہ اقدام ایک سرخ لکیر ہے جس سےانھیں بہت سے سبق سیکھنے ہیں اور ان میں سے بہت سے ممالک اس عمل کو شروع کر رہے ہیں اور بدلے ہوئے امریکہ کے سامنے اپنی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں،رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے بارے میں اسرائیل کی تشویش بہت مہلک ہے اور یہ کہ اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ ان کا وجود مغرب ، خاص طور پر امریکہ کی حمایت پر منحصر ہے ، ان کی حمایت کے بغیر ان کا صفایا ہو جائے گا۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے اپوزیشن کو الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کا ماڈل دیکھنے کی دعوت دی
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کے لئے
مئی
تیونس اور مغرب میں صیہونیت مخالف مظاہرے
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے جمعے کے روز اس ملک کے
اکتوبر
ویانا میں موجود امریکی سفارت کاروں میں پُراسرار بیماری کا انکشاف، سائنسدانوں نے تحقیقات شروع کردیں
?️ 18 جولائی 2021ویانا (سچ خبریں) ویانا میں موجود امریکی سفارت کاروں اور دیگر عہدیداروں
جولائی
کوپ-27 کے ’لاس اینڈ ڈیمیج‘ فنڈ پر عملی اقدامات ضروری ہیں، وزیراعظم
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شرم الشیخ کانفرنس میں ترقی
دسمبر
صیہونی حکومت کو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جائے: فلسطین
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے اس
جون
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں. عاصم افتخار
?️ 8 جولائی 2025نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار
جولائی
ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر19.53 فیصد ہوگئی ہے
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر19.53 فیصد
فروری
امریکا کے ساتھ بڑھے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری علاقے کے لئے مفید ثابت ہو گی
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق اسلام آباد
دسمبر