سچ خبریں:انسانی حقوق اور آزادی نامی تنظیم نے افریقی تارکین وطن کے خلاف آل سعود کے جرائم پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے کے لیے سعودی حکام پر فوری دباؤ ڈالے۔
انسانوں کے حقوق اور آزادی تنظیم نے افریقی اور یمنی تارکین وطن کے خلاف سعودی حکام کے جرائم کی مذمت میں بیان جاری کرتے ہوئے آل سعود کی بدنام زمانہ جیلوں میں ہزاروں افریقی تارکین وطن کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
انسانی حقوق اور آزادی کی تنظیم نے تاکید کی کہ بہت سے افریقی تارکین وطن کو تنگ کمروں میں رکھ کر بجلی کی تاروں وغیرہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا نیز سعودی حکام کی جانب سے کمروں کے فرش گیلے کرنے کے بعد انہیں بجلی کے جھٹکے دیے گئے جب کہ بہت سارے سعودی سرحدی محافظوں کے ہاتھوں مارے گئے۔
انسانی حقوق کی اس تنظیم نے مزید تاکید کی کہ ہم بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی حکومت کے ان اقدامات کی مذمت کریں جو بین الاقوامی اور انسانی اصولوں سے متصادم ہیں نیز اس ملک میں تارکین وطن کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
انسانی حقوق اور آزادی کی تنظیم نے بین الاقوامی برادری سے سعودی حکام پر بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا، واضح رہے کہ حال ہی میں سعودی سرحدی محافظوں کے ہاتھوں سے بچ جانے والے افریقیوں نے ان محافظوں کے خوفناک جرائم کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فوجی روزانہ 5 ایتھوپیائی تارکین وطن کو قتل کرتے ہیں جبکہ سعودی سرحدی محافظوں نے درجنوں ایتھوپیائی تارکین وطن کو اجتماعی طور پر ہلاک کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
فروری
ٹرمپ کو لگتا ہے جنرل سلیمانی کے قتل میں اسرائیل نے انھیں استعمال کیا:امریکی اخبار
دسمبر
قانون سازی کا فقدان پاکستان میں زرعی ڈرونز کے زیادہ سے زیادہ استعمال میں رکاوٹ ہے. ویلتھ پاک
مارچ
یوکرائنی بحران کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کی حمایت
ستمبر
صیہونی فوج کا مغربی کنارے کے نابلس شہر پر حملہ؛ 6 فلسطینی گرفتار
اکتوبر
حماس 15 ماہ کی جنگ کے بعد بھی دفاع کے لیے تیار
جنوری
پاکستانی نژاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر کو امریکا میں اہم عہدے پر فائز کردیا گیا
اپریل
پاک-بھارت مذاکرات میں عالمی طاقتوں کا اہم کردار
اپریل