?️
اسلام آباد اور ریاض کا دفاعی معاہدہ تل ابیب کے لیے بڑا دھچکا
معروف عرب تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کو خطے میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ صہیونی رژیم کے لیے ایک بڑے جھٹکے کے مترادف ہے۔
عطوان نے روزنامہ رای الیوم میں لکھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے دستخط کردہ یہ دفاعی معاہدہ ایک بے مثال فوجی و سیاسی اقدام ہے۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ پیغام دیتا ہے کہ اسلامی دنیا نہ تو کمزور ہے اور نہ ہی ہتھیاروں سے خالی۔
انہوں نے کہا کہ یہ دفاعی اتحاد مستقبل میں ایک اسلامی نیٹو کی بنیاد بن سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا بڑی تبدیلیوں کی دہلیز پر کھڑی ہے اور امریکہ اپنی سیاسی، اقتصادی اور عسکری طاقت میں زوال کا شکار ہے جبکہ چین عالمی قیادت سنبھالنے کے قریب ہے۔
عطوان نے معاہدے کی تیزی سے تکمیل کی چند بڑی وجوہات بیان کیں اسرائیل کا حالیہ حملہ قطر پر، جو امریکی حمایت اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہری جھنڈی کے ساتھ ہوا۔
امریکہ پر اسرائیل کی مکمل گرفت، جو غزہ میں قتل عام اور محاصرہ کی کھلی حمایت سے عیاں ہے۔بھارت اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات، جس کے باعث پاکستان نے اسلامی بلاک میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کی۔
عطوان کے مطابق یہ نیا دفاعی ڈھانچہ پاکستان کی اعلیٰ جوہری صلاحیت کو سعودی عرب کی فوجی و اقتصادی طاقت کے ساتھ جوڑتا ہے، جو خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس معاہدے نے یقیناً اسرائیل کو شدید طور پر حیران اور پریشان کر دیا ہے۔
عطوان نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ اسلامی دنیا کے وسیع اتحاد کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، جس میں ایران بھی شامل ہو۔ انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ گرمجوش تعلقات، بالخصوص ایرانی عہدیدار علی لاریجانی کے دورۂ ریاض کو خطے میں وسیع تر تعاون کا مثبت اشارہ قرار دیا۔یہ دفاعی معاہدہ نہ صرف خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کر سکتا ہے بلکہ صہیونی منصوبوں کے لیے ایک سنجیدہ چیلنج بھی بن سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اخبار میں تصویر دیکھ کر صاحبہ پر فدا ہوا تھا، ریمبو
?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) مقبول اداکار جان افضل المعروف ریمبو نے انکشاف کیا
فروری
2024 کی عرب دنیا کی منتخب شخصیت
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:عرب دنیا کے عوام نے حماس کے سیاسی رہنما، شہید یحییٰ
جنوری
واٹس ایپ اسٹیٹس کے ایک بہترین فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح واٹس ایپ کے
مئی
عمران خان کی رہائی ملکی مسائل کے حل میں ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 7 اپریل 2025جہلم: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا
اپریل
عدت کیس میں بری ہونے کے باوجود عمران خان کی اہلیہ کو رہا کیوں نہیں کیا گیا؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت کیس
اگست
کیلیفورنیا یونیورسٹی کے طلباء کا فلسطین کی حمایت میں اہم کارنامہ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم
فروری
صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے دورے کے خلاف بحرینیوں کا احتجاج جاری
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: شرکاء نے بحرینی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے
فروری
’بچوں کا قتل عام بند کرو‘، بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے
نومبر