?️
سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی بندرگاہوں کے لیے جانے والے اسرائیلی جہازوں یا بحری جہازوں پر یمنی حملوں کے حوالے سے بین الاقوامی فریقوں اور عمان کی ثالثی سے مذاکرات کا اعلان کیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کے حوالے سے مثبت ردعمل کی صورت میں ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:وہ پیغامات جو بحیرہ احمر سے دنیا کو بھیجے گئے
انہوں نے مزید کہا کہ عمان میں ہمارے بھائیوں کی نگرانی میں بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں آپریشن کے بارے میں بعض بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
اسپوٹنک کے مطابق عبدالسلام نے کہا کہ ہم نے سب کے سامنے اس بات پر زور دیا کہ یمنی آپریشن غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ہے، ہم غزہ میں صیہونی تجاوزات اور محاصرے نیز خوراک، ادویات یا پینے سے پانی اپنے بھائیوں کو محروم کیے جانے سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ کے لیے یمن کا موقف ناقابل سمجھوتہ ہے اور دشمن کے بحری جہاز یا اس حکومت کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے دیگر ممالک کے بحری جہاز غزہ کے خلاف جارحیت کے خاتمے، اس علاقے کی ناکہ بندی کے خاتمے تک حملے کا نشانہ رہیں گے۔
انصار اللہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی حقیقی اقدام جو فلسطین اور غزہ کی انسانی صورت حال پر خوراک اور ادویات کی درآمد کے ذریعے مثبت ردعمل دیتا ہے، کشیدگی میں اضافے کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
انصاراللہ کے موقف کا اظہار مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں واقع شہر ایلات میں حساساہداف پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور انصار اللہ کے رہنما عبدالملک بدر الدین کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسلح افواج سے وابستہ یمنی فضائیہ نے خدا کی مدد سے ایک فوجی آپریشن میں وسیع پیمانے پر ڈرونز کے ذریعے صیہونی حکومت کے حساس ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر پر تل ابیب کا انحصار
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی مسلح افواج غزہ کی پٹی میں فلسطینی بھائیوں کے خلاف جارحیت بند ہونے تک صیہونی حکومت کے خلاف اپنی فوجی کاروائیاں جاری رکھے گی۔
یمن کی مسلح افواج نے عرب اور اسلامی امت کے تمام آزاد لوگوں اور دنیا کے آزاد لوگوں سے بھی کہا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے باوقار موقف اختیار کریں۔
مشہور خبریں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی
?️ 9 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر
اکتوبر
صیہونی حکومت کی نظر میں اقوام متحدہ کی کیا حیثیت ہے؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اقوام متحدہ
اکتوبر
سیاسی تعطل کے خاتمے سے صیہونیوں کی مایوسی
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ زیادہ تر صہیونیوں
جولائی
بلوچستان: تربت میں نیول ایئربیس پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک سپاہی شہید
?️ 26 مارچ 2024تربت: (سچ خبریں) بلوچستان کے شہر تربت کے قریب نیول ایئر بیس
مارچ
افغانستان میں انسانی بحران سنگین ہو رہا ہے: وزیر خارجہ
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
دسمبر
صیہونی حکومت کے اقدامات کے بارے میں اوباما کا بیان
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر براک اوباما نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت
اکتوبر
شہباز گل نے یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا
?️ 31 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے اسٹیٹ بینک بل
جنوری
ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان ہونے والی بحث پر ایلون مسک کا ردعمل
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان
جون