?️
سچ خبریں:متحدہ عرب امارات جانے کے لئے اسرائیلی وزیر خارجہ کے طیارے کی سعودی عرب کی فضائی حدود سے پرواز نے تل ابیب کے بارے میں ریاض کے حقیقی مؤقف کے بارے میں کچھ ابہامات کو ختم کردیا ہے۔
رائے الیوم انٹر ریجنل اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ سعودی عرب کی فضائی حدود سے صہیونی پروازوں پر پابندی کے متعلق سوشل میڈیا پر میں سعودی صارفین کا جشن زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکا یا کم از کم سعودی حکام کے حالیہ اقدام سے صیہونیوں کے بارے میں ریاض کے موقف کے بارے میں ابہام ختم ہوگئے۔
واضح رہے کہ اگرچہ سعودی عہدے داروں نے غزہ میں 12 روزہ جنگ کے دوران فلسطین کی حمایت کا دعوی کیا اور مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی تاہم نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یئر لاپڈ متحدہ عرب امارات میں صیہونی سفارتخانہ کھولنے کے لئے اپنا پہلے سرکاری دورہ پر جانے سعودی عرب کی فضائی حدود کا استعمال کیا جس سے اسرائیلی طیاروں کو سعودی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے مطابق بہت سارے سوال کھڑے کیے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اگرچہ سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات ابھی تک معمول کی شکل اختیار نہیں کر سکے ہیں اور صہیونیوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے مابین ہونے والے معاہدے کی طرح ریاض اور تل ابیب کے مابین معاہدہ نہیں ہوا ہے تاہم پھر بھی اسرائیلی وزیر خارجہ کا طیارہ سعودی فضائی حدود سے گذرا ہے ۔
واضح رہے کہ صہیونی صارفین نے سعودی فضائی حدود سے اسرائیلی وزیر خارجہ کے طیارے کے گزرنے کا جشن مناتے ہوئے ان خبروں پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا،اس سلسلے میں ، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے حال ہی میں کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا خطے میں بہت زیادہ فوائد کا باعث ہوسکتا ہےتاہم دونوں فریقین کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کا انحصار اسرائیل فلسطین امن عمل پر ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے
دسمبر
مزاحمت دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی : لبنان کے سابق وزیر خارجہ
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان امریکی اور صیہونی کوششوں کے باوجود کہ مقاومت کو خلع
ستمبر
غزہ پر دوبارہ جارحیت شروع کرنے کے لیے صہیونیوں کا بہانہ
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ روز ریڈ کراس
اکتوبر
وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلی اور گورنرز سے رابطہ، عیدالاضحی کی مبارکباد دی
?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلی اور
جون
کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تصدیق
?️ 20 فروری 2022کراچی ( سچ خبریں ) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 200
فروری
امریکہ نے الجزیرہ چینل سے کیا مطالبہ کیا ہے؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے اعلان کیا کہ اس ملک کے وزیر
اکتوبر
غزہ کے لاکھوں بچوں کی جان خطرے میں یونیسف کی رپورٹ
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یونیسف نے اعلان کیا کہ غزہ کے طبی شعبے کی
نومبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف حریت کانفرنس نے اہم اعلان کردیا
?️ 4 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت
جون