?️
اسرائیلی سائبر کارروائیوں کے باعث جنوبی لبنان میں مواصلاتی خلل
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ دنوں میں جنوبی لبنان کے شہریوں نے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز میں رکاوٹوں اور بار بار سروس منقطع ہونے کی شکایات درج کرائی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مسائل کے پیچھے صہیونی رژیم کی الیکٹرانک اور سائبر کارروائیاں کارفرما ہیں۔
لبنان کی بڑی ٹیلی کام کمپنی تاچ نے تصدیق کی ہے کہ اس کی سروسز حالیہ دنوں میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں، خاص طور پر جونیہ کے علاقے میں۔ کمپنی کے مطابق ان رکاوٹوں نے صارفین کے رابطے اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے معیار کو براہ راست متاثر کیا ہے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ وہ وزارتِ مواصلات اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مسائل کے حل پر کام کر رہی ہے، خاص طور پر اسپتال الزہرا میں جہاں صورتحال زیادہ سنگین ہے۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024 میں لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے ساتھ ہی، اسرائیل نے دو بڑے جنگی الیکٹرانک نظام استعمال میں لائے تھے پہلا نظام AN/SLQ-32 ہے، جو امریکی بحریہ کے جہازوں پر نصب کیا جاتا ہے اور غالب امکان ہے کہ اسرائیلی بحری بیڑے میں بھی یہ نظام موجود ہے۔
دوسرا نظام اسرائیلی کمپنی التا (Israel Aerospace Industries) کا تیار کردہ اسکورپیوس ہے، جو ڈرونز، میزائلوں اور بحری جہازوں کے ریڈار و مواصلاتی نظام میں رکاوٹ ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
لبنانی انجینئر اور ٹیلی کام ماہر ایمن یاسر خاتوم نے العربی ویب سائٹ المدن کو بتایا کہ یہ رکاوٹیں مختلف طریقوں سے پیدا کی جاتی ہیں، جن میں برقی شور (Noise) کے ذریعے تمام فریکوئنسیز پر اثر ڈالنا، کسی مخصوص سیل ٹاور یا چینل کو ہدف بنانا، اور جعلی ٹاورز (BTS) قائم کر کے فونز کو دھوکہ دینا شامل ہیں۔
ان کے مطابق اسرائیل کے پاس ایسے جدید نظام موجود ہیں جو ساحلی علاقوں میں براہِ راست سگنل کو نشانہ بنا کر دور سے بھی مواصلاتی نیٹ ورکس میں خلل ڈال سکتے ہیں۔
خاتوم نے خبردار کیا کہ اسرائیل سائبر وار کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کر سکتا ہے، کیونکہ ماضی میں بھی وہ 2006 کی جنگ اور 2024 کی جارحیت میں الیکٹرانک جنگی حربے استعمال کر چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ لبنان کے مواصلاتی نیٹ ورکس کو اب محض عوامی سہولت نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ انہیں قومی سلامتی کے ایک اسٹریٹجک جزو کے طور پر تحفظ دینا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ تقریباً ایک سال قبل بھی لبنان کی وزارتِ مواصلات نے اسرائیل کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ اس نے نہ صرف فون نیٹ ورکس بلکہ عالمی نظامِ مقامات (GPS) میں بھی مداخلت کی ہے، اور یہ شکایت اقوامِ متحدہ اور عالمی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (ITU) کو بھیجی گئی تھی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے شام کی سرزمین پر غاصب صیہونی
دسمبر
صیہونی ریاست کی صورتحال اور نیتن ہاہو کی خوش فہمی
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی وزیراعظم نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وہ
اگست
افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے، وزیرِاعظم
?️ 13 ستمبر 2025بنوں: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ افغانستان کو واضح
ستمبر
سدھارتھ شکلا کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
?️ 2 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)سدھارتھ شکلا کی موت کو ایک ماہ ہوگیا ہے وہ
اکتوبر
امریکی حکومت کے خصوصی نمائندے برائے امور ایران کو کیوں برطرف کیا گیا؟
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے دو سینئر نمائندوں کا
مئی
پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست
?️ 10 فروری 2021اسلام آباس {سچ خبریں} دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اور لیڈی
فروری
شہریوں کی حفاظت، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:وزیراعلیٰ سندھ
?️ 21 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے
فروری
چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے غلط فہمی میں ہیں، بلاول بھٹو زرداری
?️ 28 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول
جنوری