?️
اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون
اکیسویں صدی میں، جہاں دنیا بھر میں انسانی حقوق کے دعوے ہر طرف گونج رہے ہیں، وہیں غزہ میں دو ملین سے زائد انسان فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ بھوک سے بے ہوش ہوتے بچے، نانِ خشک کی بھیک مانگتے بزرگ اور خاک و کنکر چباتے معصوم، آج کا تلخ اور دل دہلا دینے والا منظر نامہ بن چکے ہیں۔
قوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی اونروا (UNRWA) کے مطابق، شمالی غزہ میں بھوک کی شدت اتنی بڑھ گئی ہے کہ سڑکوں پر روزانہ بچے، خواتین اور بزرگ بھوک سے بے ہوش ہو رہے ہیں۔ لوگ کئی کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑے رہنے کے بعد بھی خوراک حاصل نہیں کر پاتے۔
عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امداد کی راہ میں رکاوٹیں اور غزہ کی مکمل ناکہ بندی کے باعث، "بھوک” کو اب جان لیوا ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 5 سال سے کم عمر کے 90 فیصد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، اور کئی بچے بھوک سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یونیسف (UNICEF) کا کہنا ہے کہ غزہ اس وقت بچوں کے لیے دنیا کی سب سے خطرناک جگہ بن چکا ہے۔ بچوں کو نہ غذا میسر ہے، نہ دوا، اور نہ ہی صاف پانی۔ کئی مقامات پر والدین اپنی آنکھوں کے سامنے بچوں کو خاک، ریت اور سبزہ کھاتے دیکھنے پر مجبور ہیں۔
ایک حالیہ تصویر میں ایک پانچ سالہ بچی کو ریت کھاتے دیکھا گیا جس نے دنیا بھر میں دل دہلا دینے والا اثر چھوڑا۔ یہ صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا لمحہ ہے۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسپتال خوراک اور ادویات سے خالی ہو چکے ہیں، اور مہاجر کیمپ بیماریوں کا گڑھ بن چکے ہیں۔ بدترین غذائی قلت کے باعث بچوں کی ہڈیاں نمایاں ہو چکی ہیں، اور ماں باپ فریادیں کرتے پھرتے ہیں کہ کوئی ان کے بچوں کو موت کے منہ سے نکالے۔
اقوامِ متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ اسرائیل، جو کہ غزہ پر قابض طاقت ہے، اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہا۔ وہ خوراک، ایندھن اور دوا کی فراہمی کو روک کر لاکھوں انسانوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔
فرحان نے واضح کیا کہ اقوامِ متحدہ امدادی سامان فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، جیسا کہ جنوری میں عارضی جنگ بندی کے دوران کیا گیا تھا، اور اگر دوبارہ جنگ بندی ہو تو فوراً مدد پہنچائی جا سکتی ہے۔
غزہ کی یہ المناک صورتحال صرف فلسطینی عوام کا نہیں، پوری دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے۔ ہر وہ ادارہ، ہر وہ حکومت، اور ہر وہ فرد جو انسانی حقوق کی بات کرتا ہے، آج اسے اپنے دعووں کو غزہ کے بچوں کی فریاد سے تولنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے حزب اللہ کی نئی میزائل کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
?️ 2 اگست 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل نے حزب اللہ کی نئی میزائل کے
اگست
ماں کی گود میں بھی آرٹسٹ تھا، اپنے ہی رشتے داروں نے قدر نہیں کی، فردوس جمال
?️ 16 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ وہ
ستمبر
شام کی سلامتی اور PKK کے خلاف جنگ
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان نے اتوار کو قطر
اپریل
خیبرپختونخوا: پشاور ہائی کورٹ کے ججوں کو سپریم کورٹ میں ترقی نہ دینا ’ناانصافی‘ قرار
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا سے جوڈیشل کمشین آف پاکستان (جے سی پی)
اپریل
’ویلو اسٹیشن سیزن 2‘ عاطف اسلم اور نتاشا نورانی کے گانے ریلیز
?️ 26 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) کوک اسٹوڈیو کی طرز کے میوزیکل شو ’ویلو اسٹیشن‘
مئی
وہ ڈراؤنا خواب جو واشنگٹن نے قبرص کی سرحدوں پر بیروت کے لیے دیکھا ہے
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: امریکی جو اپنے مفادات اور صیہونی حکومت کے مطابق لبنان
اگست
شرحِ نمو اور قیمتوں میں استحکام لانے میں حکومت تاحال ناکام
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کی جانب سے حال ہی میں
دسمبر
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد
?️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل
مارچ