?️
سچ خبریں: چین کے گلوبل ٹائمز اخبار نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے فوجی ردعمل کو حساب کتاب کے مطابق اور اسٹریٹجک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل اور ڈرونز نے مقررہ اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔
دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے خلاف ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فوجی ردعمل کے خاتمے کے بعد عالمی میڈیا نے ایران کے جوابی حملوں کے پیمانے پر ردعمل کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران کے خلاف فوجی حملے کی غلط فہمی میں نہ رہے:صیہونی اخبار
الجزیرہ نیوز چینل نے اتوار کی صبح ایران کے تأدیبی حملوں پر چین کے سرکاری اخبار کے رد عمل کی طرف توجہ دلائی اور چین کے سرکاری میڈیا کی طرف سے اسرائیل پر حملے میں ایران کے ہوشیاری اور تزویراتی حملوں کی تعریف کی خبر دی۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے حالیہ حملے پر ایران کے میزائل اور ڈرون ردعمل کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران نے اپنی حکمت عملی کے ساتھ جواب میں اسرائیل کے خلاف میزائل اور ڈرون فائر کرکے فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلامی جمہوریہ کی وزارت خارجہ نے 13 اپریل بروز پیر کی شام دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کی عمارت پر میزائل حملے کی مذمت کی تھی۔
مزید پڑھیں:ایران کا اسرائیلی اقدامات کے خلاف جوابی کارروائی کا حق محفوظ ہے: ایکسپریس
ایرانی وزارت خارجہ نے سخت الفاظ میں اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیوں کا فیصلہ کن جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
مشہور خبریں۔
محرم کے پہلے عشرے میں کتنے زائرین کربلا پہنچے؟
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ سروسز کمیشن کے وائس چیئرمین نے اعلان کیا
جولائی
ہمارے صبر کی بھی ایک حد ہے:حزب اللہ
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر محمود قماطی
فروری
اللہ کرے میری شادی میری موت تک چلے، اشنا شاہ
?️ 15 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ نے ڈراموں میں عورت پر تشدد
دسمبر
لاس اینجلس کے ہوائی اڈے کی سرگرمی میں خلل کیوں پڑا؟
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد
دسمبر
پاک-ایران کشیدگی کا خاتمہ، ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ
جنوری
وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیو کے لئے پالیسی بنانے کا حکم جاری کیا
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے
جنوری
انسانی حقوق کی تنظیموں نے مغرب کے سعودی کارکن کی حوالگی کی مذمت
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے مغرب کی عدلیہ کے سعودی کارکن
فروری
صہیونی شمالی محاذ سے کیوں کانپتے ہیں؟
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے طاقتور حملوں کی
مارچ