?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے ایک بار پھر اس ریاست میں اندرونی تنازعات کے بڑھنے کی وجہ سے اس کے خاتمے کے خلاف خبردار کیا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ جنہوں نے حالیہ دنوں میں اس حکومت کے بحران کے حوالے سے اپنے الفاظ کو کئی بار دہرایا ہے، ایک بار پھر کہا کہ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے اسرائیل میں موجودہ تنازعات ہمارے لیے خطرناک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اختلافات اسرائیل کے لیے خطرناک سفارتی، اقتصادی، سماجی اور سکیورٹی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، ہرزوگ نے اعتراف کیا کہ اسرائیل بہت ہی زیادہ خراب صورتحال میں ہے،اندرونی تنازعات ہمارے ٹکڑے ٹکڑے کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں ان تنازعات کو ختم کرنے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کی پوری کوشش کروں گا، یاد رہے کہ چند روز قبل اسحاق ہرزوگ نے کہا تھا کہ اسرائیل کو ایک تاریخی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس ریاست کو اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر نے تاکید کی کہ ہم اسرائیل کے مشکل ترین لمحات میں جی رہے ہیں اور ہم سب اپنے دل کی گہرائیوں سے جانتے ہیں کہ یہ بحران ہمارے لیے اندرونی خطرہ ہے۔
ہرزوگ نے صہیونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں عدالتی اصلاحات کے بارے میں احتجاج، تشویش اور خوف دیکھ رہا ہوں، اگر ہم کسی معاہدے کے ذریعے حل تک نہ پہنچ سکے تو یہ ہمیں ایک مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج میں نیا بحران
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران مزاحمتی گروپوں کے کامیاب حملے نے
نومبر
صیہونی ریاست کا حزب اللہ کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان میں صیہونی فضائی حملے کی
اپریل
ہمیں مردوں کی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے: مہوش حیات
?️ 26 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و
جولائی
پاک افغان چمن بارڈر پر آمد و رفت بحال کرنے کیلئے مذاکرات ناکام
?️ 20 نومبر 2022چمن بارڈر:(سچ خبریں) پاک افغان چمن بارڈر دوبارہ بحال کرنے کےلیے پاکستان
نومبر
وزیر اعظم نے حکومتی عہدہ داروں کو وارننگ دی
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان
مارچ
سرینگر: متحدہ مجلس علماء“ کی گستاخانہ خاکے کی مذمت، مجرم طالب علم کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ
?️ 6 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
سپریم کورٹ نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیلیں نمٹا دیں
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی
اپریل
یمن میں جاری جنگ، سعودی عرب کی ہار یا جیت؟
?️ 18 مارچ 2021(سچ خبریں) دنیا حیرت کے مارے انگشت بادندان ہے، یہود و نصاریٰ
مارچ