?️
اسرائیل کا ریڈ کراس کو فلسطینی قیدیوں سے ملنے سے روکنا جنگی جرم ہے
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی قانون کے ماہر ڈاکٹر محمد محمود مہران نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے عالمی ادارۂ صلیبِ سرخ کے نمائندوں کو فلسطینی قیدیوں سے ملاقات سے روکنا جنگی جرم اور جنیوا کنونشنز کی واضح خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیرِ جنگ یسرائیل کاتس کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے، کیونکہ جنیوا کنونشنز کے تحت صلیبِ سرخ کو تمام جنگی قیدیوں اور زیرِ حراست افراد سے ملاقات کا حق حاصل ہے۔
مہران نے وضاحت کی کہ جنیوا کنونشن کی دفعہ 126 جنگی قیدیوں سے ملاقات کا حق دیتی ہے، جبکہ دفعہ 143 عام شہری قیدیوں کے لیے یہی حق تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا، "یہ ملاقاتیں کوئی رعایت نہیں بلکہ ایک قانونی حق ہیں جنہیں کسی بھی وجہ سے ختم یا محدود نہیں کیا جا سکتا۔”
اسرائیل کا یہ دعویٰ کہ یہ ملاقاتیں اس کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں، ان کے مطابق "بے بنیاد اور قانونی طور پر ناقابلِ قبول” ہے، کیونکہ جنیوا کنونشنز میں ایسی کوئی رعایت موجود نہیں۔
ڈاکٹر مہران نے کہا کہ صلیبِ سرخ کے نمائندے مکمل غیر جانب داری اور رازداری کے اصولوں پر کام کرتے ہیں اور ان کا 150 سال سے زیادہ کا ریکارڈ ان کی پیشہ ورانہ ساکھ ثابت کرتا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اسرائیل کا اصل مقصد قیدیوں پر ہونے والی تشدد، ظلم اور غیر انسانی سلوک کو چھپانا ہے۔ ان کے مطابق یہ پابندی جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزی ہے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے آرٹیکل 8 کے مطابق یہ ایک جنگی جرم ہے۔
ڈاکٹر مہران نے بین الاقوامی برادری اور خود صلیبِ سرخ کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سخت موقف اختیار کریں اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف اور انسانی حقوق کونسل میں فوری شکایت درج کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر بین الاقوامی قوانین کو پامال کر رہا ہے، تاکہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کیے جانے والے ظالمانہ رویوں، طبی سہولتوں کی کمی، اور اذیت ناک حراستی حالات کو چھپایا جا سکے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیرِ جنگ یسرائیل کاتس نے بدھ کے روز ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت صلیبِ سرخ کے نمائندوں کو فلسطینی قیدیوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس فیصلے میں ان قیدیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اسرائیل کی "سده تیمان” نامی جیل میں قید ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر شدید ردِعمل اور ممکنہ پابندیوں کا باعث بن سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سوڈان: پاکستان سمیت دیگر ممالک کے 150 افراد، امریکی سفارتی عملے کا بحفاظت انخلا
?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) افریقی ملک سوڈان میں مسلح افواج کے درمیان خون
اپریل
غزہ کی پٹی کے شمال میں نسل کشی اور جبری نقل مکانی میں شدت
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے ہیلتھ ڈائریکٹر نے کہا کہ جارحیت
نومبر
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کہاں پہنچے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ
اپریل
بھارت اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے قتل وغارت کی آگ کو بھڑکائے رکھنا چاہتا ہے: شبیر شاہ
?️ 4 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں
جون
کئی سالوں سے کشیدہ تعلقات کے بعد ابو ظہبی ولی عہد کی ترک صدر کے ساتھ گفتگو
?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:ابوظہبی اور انقرہ کے درمیان برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد
ستمبر
امریکی صدر جو بائیڈن کا چینی کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام، چین نے شدید دھمکی دے دی
?️ 5 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی کمپنیوں کے خلاف
جون
صیہونیت اور اس کے اتحادیوں کی دہشت گردانہ نوعیت ثابت ہوچکی ہے: فلسطینی مجاہدین
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی مجاہدین تحریک نے انقلاب اور عالمی استکبار سے وابستہ
مئی
چین کا نینسی پیلوسی کو افغانستان، عراق، شام اور لیبیا جانے کا مشورہ
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان
اگست