سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کے دوران صیہونی حکومت کے خلاف جنگ کے لئے ایک جامع قومی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔
منگل کے روز غزہ شہر میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا اجلاس ہوا، اس اجلاس کے بعد تمام گروپوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں حقیقی شمولیت پر مبنی قومی اتحاد اور سیاست ، پسماندگی اور یکطرفہ پن سے دوری پر زور دیا گیا ، صفا نیوز ایجنسی نے بیان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہم ابھی بھی قومی آزادی کے عمل میں ہیں اور اس کے لئے ایک جامع قومی حکمت عملی لازمی ہے جس کے ذریعے ہمارے قومی مقصد کی ساکھ کی بحالی کی کی جائے جو اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے ملک کے حق کو محفوظ رکھتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مزاحمت کو فلسطین کی مکمل آزادی اور بے گھر افراد کی واپسی کے لئے مسلح جدوجہد سمیت تمام ذرائع کے استعمال پر مبنی ہونا چاہئے، مزاحمتی گروپوں نے فلسطینی قومی اصولوں اور حقوق کو ترک کرنے پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ فلسطینی مقصد کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے فلسطینی قومی منصوبے کی قومی شراکت کی بنیاد پر نئی وضاحت کی جانی چاہئے۔
ان گروہوں نے انتخابات کے لئے ماحول فراہم کرنے کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے تمام مراحل میں شفافیت کی حقیقی ضمانتیں دینی ہیں اور یہ کہ انتخابات یروشلم میں ہوں گے، بیان میں انتخابات میں عدلیہ کی آزادی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور مزاحمتی گروپوں کے لئے فوری طور پر آپریشن روم تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کا مقصد تمام سیاسی اور میدانی صورتحال پر نظر رکھنا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو
فروری
قانون کو اس کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، سربراہ آئینی بینچ
فروری
ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے
جنوری
12 جولائی کے دھرنے کے بارے میں امیر جماعت اسلامی کا بیان
جولائی
پلوامہ حملے سے متعلق انکشافات سے پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی، وزیراعظم
اپریل
مرکزی بینک کے اقدامات کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا
جون
پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
مئی
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.2 فیصد کمی
نومبر