سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز کارروائیوں کی وجہ سے تشدد میں اضافے کا ذمہ دار اسرائیل ہی ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید اعلان کیا کہ ہم غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم تمام فریقین سے پرسکون ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔
اس بیان کے تسلسل میں کہا گیا ہے کہ ہم اس ضرورت پر زور دیتے ہیں کہ عالمی برادری اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے باز رکھنے کے لیے اقدامات کرے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے جمعے کے روز کہا ہے کہ انھوں نے گزشتہ گھنٹوں میں جنوبی لبنان میں 3 اور غزہ کی پٹی میں 10 اہداف کو 50 ٹن بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔
اس بیان میں استقامتی گروپوں کی طرف سے غزہ کی پٹی سے مقبوضہ فلسطین کی طرف داغے گئے 44 راکٹوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے ان میں سے 29 راکٹوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ ہم باقاعدگی سے زمینی صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں اور اس کی بنیاد پر ہم غزہ اور لبنان میں حماس کے خلاف حملے جاری کرتے ہیں۔
اس حکومت کی فوج کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین کے شمال اور جنوب میں انفنٹری اور آرٹلری یونٹس کو مضبوط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی حکومت اپنی سرزمین کے اندر کسی بھی واقعے کی ذمہ دار ہے جس میں راکٹ فائر بھی شامل ہیں۔ ہم حماس کو لبنان سے کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مشہور خبریں۔
مغربی یمن میں تین دھماکے
ستمبر
ہم میں ایران پر حملہ کرنے کی طاقت نہیں:صیہونیوں کا اعتراف
دسمبر
نیتن یاہو اور جرمن وزیر خارجہ کے درمیان زبانی جنگ
اپریل
امریکہ کی ایران کے ہاتھوں دوسرے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق
مئی
فلسطین کے امریکی مسلم حامیوں نے نینسی پیلوسی کو تنقید کا نشانہ بنایا
جنوری
شام کے واقعات امریکی اور صہیونی سازشوں کا نتیجہ
دسمبر
صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی کی شہادت
فروری
مریم اورنگزیب کا عمران خان پر حملہ: کابینہ میں وزیر نہیں ٹاؤٹ ہیں
فروری